ہوم » نیوز » معیشت

بجٹ سے پہلے مودی حکومت کے لئے خوشخبری، ریکارڈ سطح پر پہنچا جی ایس ٹی کلیکشن

ملک میں گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے بالواسطہ محصول نظام کے متعارف کئے جانے کے بعد جنوری 2021 میں اب تک کی سب سے زائد 1،19،847 کروڑ روپے جی ایس ٹی محصول وصول کیا گیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ دسمبر 2020 میں یہ رقومات 1،15،174 کروڑ روپئے تھی۔

  • Share this:
بجٹ سے پہلے مودی حکومت کے لئے خوشخبری، ریکارڈ سطح پر پہنچا جی ایس ٹی کلیکشن
بجٹ سے پہلے مودی حکومت کے لئے خوشخبری، ریکارڈ سطح پر پہنچا جی ایس ٹی کلیکشن

نئی دہلی: ملک میں گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے بالواسطہ محصول نظام کے متعارف کئے جانے کے بعد جنوری 2021 میں اب تک کی سب سے زائد 1،19،847 کروڑ روپئے جی ایس ٹی محصول وصول کیا گیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ دسمبر 2020 میں یہ رقومات 1،15،174 کروڑ روپئے تھی۔ لاک ڈاؤن کے بعد جنوری 2021 مسلسل چوتھا مہینہ ہے، جس میں جی ایس ٹی محصول کی وصولیابی 1 لاکھ کروڑ روپئے سے زائد رہی ہے۔ اس سے قبل اکتوبر 2020 میں یہ رقومات 1،05،155 کروڑ روپئے تھی۔ اس سے قبل اپریل 2019 میں اب تک سب سے زائد 1،13،866 کروڑ روپئے جی ایس ٹی محصول وصول کیا گیا تھا۔


وزارت خزانہ کی جانب سے آج جاری جی ایس ٹی کلیکشن کے اعدادوشمار کے مطابق، جنوری 2021 میں جی ایس ٹی وصولیابی 1،19،847 کروڑ روپئے رہی، جس میں سی جی ایس ٹی 21923 کروڑ، ایس جی ایس ٹی 29014 کروڑ، آئی جی ایس ٹی 60288 کروڑ اور 8622 کروڑ روپئے کا سیس شامل ہے۔ آئی جی ایس ٹی میں 27424 کروڑ روپئے اور’کمپنسیشن سیس‘ 883 کروڑ درآمد شدہ سامان پر وصول کیا گیا محصول شامل ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق 31 جنوری تک 90 لاکھ ٹیکس دہندگان نے جی ایس ٹی آر 3 بی ریٹرن داخل کیں ہیں۔

سرکار نے آئی جی ایس ٹی محصول میں سے 24531 کروڑ روپئے سی جی ایس ٹی میں اور 19،371 کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی میں منتقل کردیئے ہیں ۔ باقاعدہ منتقلی کے بعد جنوری 2021 میں مرکزی سرکار کو 46،454 کروڑ اور ریاستوں کو 48،385 کروڑ روپئے ملے ہیں۔ جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد چوتھی بار جنوری 2021 میں محصولات کی وصولی 1.10 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ جی ایس ٹی محصول میں مسلسل اضافہ سےوبا کے بعد معیشت کے تیزی سے پڑی پر لوٹنے کے واضح اشارے مل رہے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ٹیکس چوروں کے خلاف جاری کارروائی اور محصول میں اضافے کے لئے سرکار کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا اثر بھی نظر آ رہا ہے۔


نیوز ایجنسی یو این آئی اردو کے اِن پُٹ کے ساتھ۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 31, 2021 11:52 PM IST