உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    GST Rules: قیمتوں میں اضافہ، جی ایس ٹی اور اپوزیشن پارٹیوں کی مخالفت پر نرملا سیتارامن نے کی وضاحت

    وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن (فائل فوٹو)

    وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن (فائل فوٹو)

    وزیر خزانہ نے بعض اشیا پر جی ایس ٹی کے اصول پر شکوک و شبہات کو واضح کیا، جیسا کہ انہوں نے کہا کہ بینک صارفین کے لیے چیک بک پر کوئی جی ایس ٹی نہیں ہے، اس طرح مختلف مصنوعات اور خدمات پر محصول عائد کرنے سے متعلق مسائل پر غلط معلومات کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    • Share this:
      وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن (Nirmala Sitharaman) نے منگل کے روز مہنگائی سے نمٹنے کے اقدامات کا سختی سے دفاع کرتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی (GST) نے ہندوستان میں خاندانوں پر بوجھ نہیں ڈالا ہے۔ پارلیمنٹ میں اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے سیتا رمن نے موجودہ قیمتوں کا موازنہ یو پی اے دور سے کیا۔ منگل کے روز راجیہ سبھا میں بحث کے دوران انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جی ایس ٹی سے لوگوں کو کونسی سہولیات میسر کی جارہی ہیں۔

      وزیر خزانہ نے بعض اشیا پر جی ایس ٹی کے اصول پر شکوک و شبہات کے بارے میں وضاحت پیش کی، جیسا کہ انہوں نے کہا کہ بینک صارفین کے لیے چیک بک پر کوئی جی ایس ٹی نہیں ہے، اس طرح مختلف مصنوعات اور خدمات پر محصول عائد کرنے سے متعلق مسائل پر غلط معلومات کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شمشان گھاٹ، آخری رسومات، تدفین یا مردہ خانہ کی خدمات پر کوئی جی ایس ٹی نہیں ہے، وزیر نے وضاحت کی کہ نئے شمشان گھاٹوں کی تعمیر پر گڈز اینڈ سروس ٹیکس لگایا گیا ہے۔

      چیک بک اور نقد رقم نکالنے پر جی ایس ٹی کے بارے میں وضاحت:

      پرنٹرز سے بینکوں کے ذریعہ پرنٹ شدہ چیک بک کی خریداری پر جی ایس ٹی لگایا گیا ہے، نرملا سیتارامن نے کہا کہ عام بینک صارفین کے ذریعہ استعمال ہونے والی چیک بک پر کوئی ٹیکس نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بینک کھاتوں سے کیش نکالنے پر بھی کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: WhatsAppنے22لاکھ سے زیادہ اکاؤنٹس پر لگائی پابندی، جانیے کیا ہے وجہ

      راجیہ سبھا میں قیمتوں میں اضافے پر مختصر بحث کا جواب دیتے ہوئے نرملا سیتا رمن نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہوں گی کہ بینک سے نقد رقم نکالنے پر کوئی جی ایس ٹی نہیں ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ آپ مہربانی سے اس بات کا دھیان رکھیں کہ صارف یا بینک کلائنٹ جو پیسہ لیتا ہے، پیسے نکالتا ہے، اس پر کوئی چارج نہیں ہے۔ سیتارامن اراکین پارلیمنٹ کو اے ٹی ایم سے بینکوں کے ذریعہ مفت کیش نکالنے کی اجازت کی تعداد کے بارے میں بھی بتایا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      امیت شاہ نے کہا’احتیاطی خوراک‘کا کام پورا ہونے کے بعد بنیں گے شہریت قوانین کے Rules

      سیتا رمن نے ہسپتال کے بستروں اور شمشان گھاٹوں پر جی ایس ٹی کے بارے میں وضاحت کی۔ جہاں تک شمشان گھاٹوں پر جی ایس ٹی لگائے جانے کے تنازعات ہیں۔ اس پر وزیر نے یہ واضح کیا کہ شمشان گھاٹ، تدفین، یا مردہ خانہ کی خدمات پر اس طرح کا کوئی محصول نہیں ہے۔ جی ایس ٹی کونسل پر شمشان گھاٹ پر چارجز عائد کرنے کا الزام ہے۔

       

      انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی صرف نئے شمشان گھاٹوں کی تعمیر پر لاگو ہوتا ہے۔ تو آئیے براہ کرم غلط معلومات کی طرف راغب نہ ہوں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: