اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پٹرولیم کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا : تیل امپورٹ کیلئے مارکیٹ کارڈ کا کریں گے استعمال

    پٹرولیم کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا : تیل امپورٹ کیلئے مارکیٹ کارڈ کا کریں گے استعمال

    پٹرولیم کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا : تیل امپورٹ کیلئے مارکیٹ کارڈ کا کریں گے استعمال

    Petrol Diesel price : پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے انڈیا انرجی ویک 2023 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا توانائی کا صارف ہے اور ہندوستان جہاں سے بھی مناسب قیمت پر تیل حاصل کرسکتا ہے وہیں سے خریدے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے انڈیا انرجی ویک 2023 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا توانائی کا صارف ہے اور ہندوستان جہاں سے بھی مناسب قیمت پر تیل حاصل کرسکتا ہے وہیں سے خریدے گا۔ انڈیا انرجی ویک ہندوستان کی توانائی سیکورٹی ، شہریوں کے لئے قابل برداشت اور رسائی کو یقینی بناتا ہے اور عالمی توانائی تبدیلی میں ہندوستان کے کردار کے لئے وزیر اعظم کے طویل مدتی وژن کی عکاسی کرتا ہے۔

      پوری نے کہا کہ ملک اپنی تیل کی کل ضروریات کا 85 فیصد اور قدرتی گیس کا 50 فیصد درآمدات کے ذریعے پورا کرتا ہے۔ درآمدات پر انحصار کم کرنے کیلئے گنے اور دیگر زرعی پیداوار سے حاصل ہونے والے ایتھنول کو پیٹرول میں ملایا جا رہا ہے تاکہ امپورٹ پر انحصار کو کم کیا جاسکے۔ پوری نے کہا کہ سال 2025 تک پٹرول میں 20 فیصد ایتھنول ملانے کا ہدف ہے۔ بتادیں کہ یہ پروگرام گرین اینرجی کے میدان میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے قدم کو ظاہر کرنے کے مقصد سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

      بتا دیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگلورو میں انڈیا انرجی ویک 2023 کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان توانائی کے شعبے میں تیزی سے توسیع کر رہا ہے اور اس شعبے میں بے مثال امکانات موجود ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وبائی امراض اور جنگ کے اثرات کے باوجود ہندوستان 2022 میں ایک چمکتا ہوا ستارہ بنا رہا ہے۔

      ہردیپ سنگھ پوری نے انڈیا انرجی ویک کانفرنس کے دوران کہا کہ ہندوستان تیل کی خریداری کے معاملہ میں اپنی بڑی مارکیٹ کا استعمال کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مارکیٹ کارڈ استعمال کریں گے۔ جہاں بھی ہمیں مناسب قیمت پر تیل دستیاب ہوگا ہم وہاں سے درآمد کریں گے۔

      یہ بھی پڑھئے: شردھا کی ہڈیوں کو پیس کر سڑک پر پھینکا تھا، چارچ شیٹ میں آفتاب کا قبول نامہ


      یہ بھی پڑھئے: اقلیتوں کےخلاف مبینہ بیانات دینےوالی وکٹوریہ گووری کامدراس ہائی کورٹ میں بطورجج تقرری



      روس ہندوستان کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک

      ہندوستان 2006-07 میں 27 ممالک سے تیل درآمد کرتا تھا۔ 2021-22 میں یہ تعداد بڑھ کر 39 ہو گئی۔ نئے سپلائرز کولمبیا، روس، لیبیا، گیبن اور اکویٹیریل گنی شامل ہیں۔ وہیں روس ہندوستان کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: