جیو فون سے اب بھی آپ اپنے سبھی دوستوں کو کرسکتے ہیں فری میں کال ، جانیں طریقہ

صارفین کے پریشان ہونے سے پہلے ہی کمپنی نے اپنے نئے ٹاپ اپ پلان کا اعلان کردیا ہے ، جس کو کرانے کے بعد صارفین مقررہ حد تک دیگر موبائل نیٹ ورک پرمفت کال کرسکتے ہیں ۔

Oct 09, 2019 08:02 PM IST | Updated on: Oct 09, 2019 08:02 PM IST
جیو فون سے اب بھی آپ اپنے سبھی دوستوں کو کرسکتے ہیں فری میں کال ، جانیں طریقہ

جیو فون سے اب بھی آپ اپنے سبھی دوستوں کو کرسکتے ہیں فری میں کال ، جانیں طریقہ

ریلائنس جیو نے اعلان کیا ہے کہ جیو کے ذریعہ اب دیگر نیٹ ورک پر کال مفت نہیں ہوں گی اور اس کیلئے صارفین کو پیسہ ادا کرنا پڑے گا ۔ جیو کا کہنا ہے کہ صارفین کو اپ دیگر نیٹ ورک جیسے ائیرٹیل ، ووڈا فون اور بی ایس این ایل وغیرہ پر فون کرنے پر چھ پیسہ فی منٹ کے حساب سے ادا کرنا ہوگا ، جس کا مطلب یہ ہے کہ جیو سے دیگر نیٹ ورک پر لوکل اور ایس ٹی ڈی کالس اب فری نہیں ہوں گی ۔

تاہم جیو صارفین کے پریشان ہونے سے پہلے ہی کمپنی نے اپنے نئے ٹاپ اپ پلان کا اعلان کردیا ہے ، جس کو کرانے کے بعد صارفین مقررہ حد تک دیگر موبائل نیٹ ورک پر کال کرسکتے ہیں اور اس کو اس کیلئے آئی یو سی چارج کے طور پر چھ پیسے فی منٹ بھی ادا نہیں کرنے ہوں گے ۔ ساتھ ہی ساتھ جیو ٹاپ آپ کرانے والے کو اضافی ڈیٹا بھی دے گا ۔

Loading...

दूसरे नेटवर्क पर कॉल करने के लिए जियो यूज़र्स को देने होंगे पैसे

جیو کا ٹاپ اپ پلان

جیو نے دوسرے نیٹ ورک پر کال کرنے کیلئے پلان جاری کردئے ہیں ۔ اس کے تحت جیو نے 10 روپے سے لے کر 100 روپے تک کے پلان جاری کئے ہیں ۔ 10 روپے کے پلان میں یوزر کو دوسرے نیٹ ورک پر 124 منٹ کی کالنگ جبکہ 20 روپے میں  249 منٹ کی کالنگ کی سہولت ملے گی ۔ وہیں 50 روپے میں 656 منٹ اور 100 روپے پلان میں 1362 منٹ کی کالنگ کی سہولت ملے گی ۔

حالانکہ اس کی بھرپائی کیلئے کمپنی اس کی قیمت کے برابر ڈیٹا یوزرس کو دے گی ۔ 10 روپے کے ٹاپ آپ پر ایک جی بی ، 20 روپے پر دو جی بی ، 50 روپے پر پانچ جی بی اور 100 روپے پر 10 جی بی ڈیٹا ملے گا ۔

Loading...