مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اقتصادی سروے 2023 کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے منگل (31 جنوری) کہا کہ یہ سروے اس بات کا ثبوت ہے کہ تجربہ کار کپتان پی ایم مودی نے وبا کی طوفانی لہروں سے لڑکر معیشت کے جہاز کو سیدھے طریقے سے راستہ دکھایا ہے۔ شاہ نے ٹوئٹ کیا کہ جب دنیا مندی کا سامنا کررہی ہے، تو سبھی سیکٹرس میں ترقی اور امید دکھائی دیتی ہے کہ ہندوستان ایک عالمی سوپر پاور کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے۔
دنیا کی تیزی سے بڑھتی معیشت مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ اپریل سے شروع ہونے والے مالی سال میں ہندوستان کی معیشت کے 6.5 فیصد تک سست ہونے کا اندازہ ہے، لیکن اس کے بعد بھی یہ دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی اہم معیشت بنی رہے گی کیونکہ اس نے دنیا کے سامنے آنے والے غیر معمولی چیلنجوں سے نمٹنے میں بہتر مظاہرہ کیا ہے۔
#EconomicSurvey2023 reaffirms that a seasoned captain PM @narendramodi has smoothly navigated the economy through the rocky waters of the pandemic. When the world is suffering a slowdown, growth and optimism in all sectors show that India is set to emerge as a global superpower.
جی ڈی پی میں 6.8 فیصدی کا اضافہ ہونا ہے درج اقتصادی سروے 2023 کے مطابق، ہندوستان کو 24-2023 میں جی ڈی پی میں 6.0 فیصدی سے 6.8 فیصدی کا اضافہ درج کرنا ہے، جو عالمی سطح پر اقتصادی اور سیاسی ترقی کی بنیاد پر ہے۔ اس امید افزا اضافہ کا اندازہ کئی مثبت باتوں سے پیدا ہوا ہے۔ ان میں مثبت چیزیں شامل ہیں جیسے کہ نجی کھپت میں اضافہ، پیداواری سرگرمیوں کو بڑھانا، زیادہ سرمایہ خرچ-کیپیکس، یونیورسل امیونائزیشن کوریج، لوگوں کو رابطہ پر مبنی خدمات جیسے ریستوران، ہوٹل، شاپنگ مالز پر خرچ کرنے کے قابل بنانا۔
اس کے ساتھ ترقی کے لیے تعمیراتی مقام پر کام کرنے کے لیے شہروں میں مائیگرینٹ مزدوروں کی واپسی کو یقینی بنانے، جس سے کہ ہاؤسنگ مارکیٹ کی انوینٹریوں میں نمایاں کمی کے ساتھ ساتھ کارپوریٹس کی بیلنس شیٹ کو مضبوط کرنا، اچھی سرمایہ کاری والے پبلک سیکٹر بینکوں کو کریڈٹ کی فراہمی اور مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ای) سیکٹر کو قرضے کی فراہمی پر اور اسے بڑھانے کے لیے کام کیے جانے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔