آنر 8 سی : 10 ہزار سے کم قیمت والے اسمارٹ فونز میں سب سے بہترین ؟ جانیں کیوں ؟

ہندوستان کی اسمارٹ فون انڈسٹری میں گذشتہ چند سالوں میں اچانک اضافہ ہوا ہے اور مناسب بجٹ کے اسمارٹ فونز کو کافی زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔

Oct 17, 2019 05:41 PM IST | Updated on: Oct 17, 2019 05:41 PM IST
آنر 8 سی : 10 ہزار سے کم قیمت والے اسمارٹ فونز میں سب سے بہترین ؟ جانیں کیوں ؟

آنر 8 سی : 10 ہزار سے کم قیمت والے اسمارٹ فونز میں سب سے بہترین ؟ جانیں کیوں ؟

 ہندوستان کی اسمارٹ فون انڈسٹری میں گذشتہ چند سالوں میں اچانک اضافہ ہوا ہے اور مناسب بجٹ کے اسمارٹ فونز کو کافی زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ آنر کو کافی زيادہ مقبولیت اس وجہ سے بھی حاصل ہوئی ہے کیوںکہ اسے میں ٹیک چک اسمارٹ فونز کی رینج موجود ہے۔ کچھ ماہ سے شہر کے ہر خاص و عام کی زبان پر اسی پروڈکٹ کا چرچا ہے اور یقینا اس کے پیچھے کچھ وجوہات ہیں۔ چونکہ تکنیکی ماہرین اس کی پیشکشوں کو لیکر کافی پرحوش ہیں، لہذا ہمیں آنر 8 سی کو پسند کرنے کی بہت سی وجوہات مل گئی ہیں۔ کیا یہ اپنی توقعات پر پورا اترتا ہے؟ آئیے معلوم کریں!

ڈیزائن اور ڈسپلے

Loading...

آنر 8 سی میں 15.9 سینٹی میٹر (6.26 انچ) ایچ ڈی پلس ڈسپلے ہے ، جبکہ 720 ضرب 1520پکسل ریزولیوشن اور ایک چھوٹے ناچ کے ساتھ ہے۔ اسمارٹ فونز 19.5:9 ایکسپیکٹ ریشیو ،وائبرینٹ کلر ڈسپلے اورایچ ڈی پلس ریزولیوشن کے ساتھ دیکھنے کیلئے ناقابل یقین تجربہ پیش کرتے ہیں۔ ڈیزائن کی بات کریں تو، آنر 8 سی کیٹس آئے ڈیزائن کو نمایاں کرنے والا پہلا فون ہے – بلی کی آنکھوں کا ڈیزائن ایک پرفریب اثر ہے جسے 3 پرنٹنگ اور نینو سطح کے پیٹرن والے ڈیزائن کا استعمال کر کے بنایا گیا ہے۔ آنر 8 سی کی مجموعی شکل یقینی طور پر اعلی درجے کی ہے اور پلاسٹک باڈی کم سے کم ڈیزائن کی خصوصیات کی حامل ہے۔ چونکہ اس کا وزن صرف 167 گرام ہے لہذا اسے ہاتھ میں لینے میں کوئی پریشانی نہیں ہوتی ہے۔ در اصل، ہم اس کی لو لائٹ فیس ان لاک فیچر سے حیرت میں ہیں جس کے ذریعے صارفین کم روشنی کی ترتیبات میں جا کر چہرے کی شناخت والی خصوصیت کا استعمال کر کے اپنے فون کو فوری طور پر غیر مقفل کر سکتے ہیں ۔ قارئین کی کمیونٹی کی پسند کو ذہن نشیں رکھتے ہوئے آنرفون میں ٹی یو وی رین لینڈ کے ذریعہ تصدیق شدہ آنکھوں کی دیکھ بھال والی اعلی خصوصیت لیکر آیا ہے۔

کارکردگی

کوالکام اسنیپ ڈریگن 632 چپ سیٹ آکٹا کور ( 8 ضرب 1.8 جی ایچ زید )  والا آنر 8 سی پہلا تجارتی اسمارٹ فون ہے جس نے اس اسنیپ ڈریگن چپ سیٹ کو لانچ کیا ہے، اور جو کارکردگی کے لحاظ سے 40 فیصد بہتر ہے۔ اس میں 32 اور ‎64 جی بی الگ الگ اسٹوریج ہے، جسے ‎4 جی بی ریم کے ساتھ ، مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے ‎ 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ کارکردگی اور گیمنگ کے لحاظ سے فون بہت مضبوط ہے، خاص طور پر جب آپ اس کا موازنہ مارکیٹ میں اسی قیمت پر دستیاب پروڈکٹ سے کریں گے۔ گیم کے شوقین حضرات کے لیے، اس میں گیمنگ ڈی این ڈی موڈ ہے، جس کے ذریعے آپ گیم کھیلنے کے دوران اپنے فون کو ڈسٹرب نہ کریں موڈ پر رکھ سکتے ہیں۔

بیٹری لائف

فون میں ‎4000 ایم اے ایچ بیٹری کی گنجائش ہے، جو اعلی کارکردگی پیش کرتی ہے۔ پہلے سے شامل مختلف ہارڈویئر سوفٹویئر آپٹیمائزیشنز سے بیٹری کی کارکردگی کا معیار بہتر ہوا ہے۔ ایک بار چارج کرنے کے بعد اس کی بیٹری دو دنوں تک چلتی ہے۔ بہت زیادہ استعمال کے بعد بھی، رات میں آپ کے استعمال کے لیے اس کا چارج باقی رہے گا۔

کیمرے کی امتیازي خصوصیات

 آنر 8 سی میں ایف / 1.8  کے اپرچر کے ساتھ ایک ‎13 میگا پکسل کا پرائمری ریئر کیمرا ہے، اور ایف / 2.4 کے اپرچر کے ساتھ سینکڈری 2 میگا پکسل کا ڈیپتھ سینسر موجود ہے۔ دوسری طرف اے آئی کے ذریعے تعاون یافتہ سیلفی کیمرا ہے جوکہ ایف / 2.0 اپرچر والا ‎‎8 میگا پکسل کا ایک کیمرا ہے اور اس میں ہلکی روشنی والا ایل ای ڈی فلیش لگا ہوا ہے جس کے ذریعے آپ تین سیٹنگس میں یعنی زیادہ روشن، حسب معمول اور کم روشنی والی حالت میں زیادہ واضح سیلفیاں لے سکتے ہیں۔ اس کی قیمت کے لحاظ سے اس کے کیمرے کا معیار کافی بہتر ہے۔ اس کے اسمارٹ فیچرس صارفین کو بہتر تفصیل فراہم کرتے ہیں، اور تصاویر کو تقریبا اصلی، رنگین متحرک اور متوازن حالت میں رکھتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ، اگر آپ کو اپنی پسند کی کوئی چیز مل جاتی ہے تو کیمرے کے اے آر شاپنگ فیچر سے آپ آن لائن اس کی شناخت کرکے شاپنگ کرسکتے ہیں ۔

قیمت

 اس کا چار پلس 64 جی بی ویرئنٹ 8999 روپے کی کفایتی قیمت پر صرف ایمیزون پر دستیاب ہے ۔ آنر 8 سی کے اتنے سارے فیچرز آپ کو اتنے کم دام میں کسی اور فون میں ملنا مشکل ہے ، اس لئے اس کو خریدنا کسی بھی طرح سے آپ کیلئے گھاٹے کا سودہ نہیں ہوگا ۔

حتمی فیصلہ

مجموعی طور پر، آنر 8 سی میں ایسی خصوصیات ہیں جن کا استعمال کافی سود مند ہے۔ جب وہ یہ کہیں کہ وہ 'طاقت سے بھرپور' ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ در حقیقت اس سے وابستہ ہیں۔ اگر آپ مناسب قیمت پر بہت ساری خصوصیات کا حامل پریمیم جیسا فون تلاش کر رہے ہیں تو آپ کو یہ موبائل خریدنا چاہیے۔ اس موبائل کو خریدنے سے اس کی پوری قیمت وصول ہو جاتی ہے۔ بہرحال آنر فیملی کا حصہ بننا اپنے آپ میں ایک اعزاز ہے۔

یہاں خریدیں

Flipkart: https://bit.ly/2MLkRFx

 

Loading...