آنر8 ایکس بمقابلہ سیمسنگ ایم 20 : کون سا اسمارٹ فون آپ کو خریدنا چاہئے؟

آنر 8 ایکس میں 3750 ایم اے ایچ بیٹری لگی ہے اور سیمسنگ ایم 20 میں 4000ایم اے ایچ بیٹری ہے ، لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ سیمسنگ ایم 20 کے4000ایم اے ایچ کے مقابلے میں آنر 8 ایکس بیٹری کی کارکردگی بہتر ہے۔

Sep 26, 2019 10:44 PM IST | Updated on: Sep 26, 2019 10:46 PM IST
آنر8 ایکس بمقابلہ سیمسنگ ایم 20 : کون سا اسمارٹ فون آپ کو خریدنا چاہئے؟

آنر8 ایکس بمقابلہ سیمسنگ ایم 20 : کون سا اسمارٹ فون آپ کو خریدنا چاہئے؟

اگر آپ اس کے بارے میں غور کریں تو دیکھیں گے کہ کم بجٹ کے زمرہ میں عمدہ قسم کے اسمارٹ فون نمایاں حد تک ایک جیسے ہی ہیں، لیکن یہ فون اس طرح بنائے نہیں جاتے کہ یکساں لگیں۔ اس وقت ہندوستانی صارفین منفرد فیچر والے اسمارٹ فون اونچی قیمت دے کر خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ گو کہ اس میں بھی کچھ نمایاں استثنا ہے۔ آنر 8 ایکس اور سیمسنگ ایم 20 کی انفراد پسندانہ خصوصیات کی وجہ سے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل ہے اور یہ خصوصیات ایسی ہیں جن کی ہندوستان کی،قیمتوں کے معاملے میں حساس منڈی کو، اس وقت ضرورت ہو سکتی ہے۔اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہوں کہ یہ دونوں فون ایک دوسرے کے مقابلہ میں کیسے کام کرتے ہیں تو ایک نظر ادھر ڈالئے: ۔

ساخت اور ڈیزائن

آنر 8 ایکس کی باڈی شیشے کی ہے اور شیشہ کی سطح پر متوازی خطوط کا اجتماع ہے،اس کو دیکھ کر ایسا تاثر قائم ہوتاہے کہ اسے خریدنے کیلئے اونچی قیمت ادا کرنی پڑے گی گا، مگر ایسا نہیں۔ اس کے میٹ فنش المونیم کنارے، خاص کر آنرفلیگ شپ فون کے منفرد پیٹرن کا اثر اس فون کو تھوڑی سی سبقت دیتا ہے جبکہ سیمسنگ ایم 20 پلاسٹک کے پچھلے پینل کے ساتھ آتا ہے، جو ہو سکتا ہے کہ بہت سے صارفین کو دلکش لگے، بہت سے صارفین کو نہیں لگے۔ اس کے انفی نیٹی وی -ڈسپلے سے آپ اس کے بارے میں کچھ اچھی رائے بنا سکتے ہیں لیکن آنر 8 ایکس کا تقریباً بغیر بارڈر کا ڈیزائن بھی کم دلکش نہیں۔ اس طرح دیکھا جائے تو آنر 8 ایکس اپنے فعال اور آب دارڈسپلے کی وجہ سے زیادہ پسندیدہ ہو جاتا ہے کیونکہ وہ سیمسنگ ایم 20 کے مقابلے میں زیادہ مستقبل شناس ہے۔

Huawei, P9Smartphone,Tech news,tech news hindi,Xiaomi Smartphones, दस हज़ार रुपये, Honor 10 Lite, भारतीय बाजार, आकर्षक कीमत

Loading...

ڈسپلے

اسکرین کے معاملے میں آنر 8 ایکس ایک دندانہ اوپر ہے کیونکہ اس کی اسکرین 16.51 سی ایم( 6.5 انچ) کی ہے جس کی پوری ایچ ڈی پلس ریزولیشن 1080 ضرب 2340 پکسل کی ہے جب کہ سیمسنگ ایم 20 کی ڈسپلے چھوٹی یعنی 16.5 سی ایم( 6.3 انچ)کی ہے اور فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے ریزولیشن 1080 ضرب2340پکسل کی۔ اس طرح آنر 8 ایکس گیم کھیلنے اور ویڈیوز دیکھنے کیلئے آپ کا مکمل اسمارٹ فون ہے۔ دونوں اسمارٹ فونوں میں ایک فنگر پرنٹ اسکینر لگا ہوا ہے لیکن آنر 8 ایکس میں ایک زیادہ تیز اور شاندار خصوصیت بھی ہے وہ چہرہ دیکھ کر کھل جاتا ہے اور یہ ایک اضافہ ہے۔

کارکردگی:۔

دونوں اسمارٹ فون اینڈرائیڈ 8.1 (اوریو) او ایس کے ساتھ آتے ہیں جسے اپ گریڈ کر کے اینڈرائیڈ 9 (پائی)تک لایا جا سکتا ہے۔ آنر 8 ایکس کو ہائی سلی کون کیرین 710ایس او سی چپ سٹ کے ساتھ پاورڈ کیا گیا ہے جس میں اوکٹا کو ر 2.2 جی ایچ زیڈ 12 ایم ایم کورٹیکس اے 73 جنریشن بیسڈ ایس او سی لگی ہے۔ یہ اسمارٹ فون 4 جی بی / 6 جی بی ریم اور 64 جی بی / 128 جی بی ریم انٹرنل اسٹور کے ساتھ آتا ہے جبکہ سیمسنگ ایم 20 کو 1.8 جی ایچ زیڈ اوکٹا کور ایگزینوس 7904 پروسیسر سے پاورڈ کیا گیا ہے جس میں 3 جی بی ریم لگا ہے اور 32 جی بی انٹرنل میموری ہے۔

آنر 8 ایکس میں، اس کے علاوہ بھی جی پی یو ٹربو 3.0 لگا ہوا ہے جس سے آپ کو بہتر کارکردگی ملے گی، اس میں بے جوڑ گیم کھیلنے کا تجربہ ہے اور بیٹری بھی بہتر ہے۔ ہم لوگوں نے دونوں موبائلوں پر پب جی ، فیفاموبائل اورایسفالٹا 9 کھیلنے کا تجربہ کیا اور اس لئے ہم لوگ یہ کہہ سکتے ہیں کہ آنر 8 ایکس گیم کھیلنے والوں کیلئے پہلی پسند ہو سکتا ہے۔ مختصراً یہ کہا جا سکتا ہے کہ کارکردگی کا معاملہ ہو تو آنر 8 ایکس گیم کھیلنے میں سیمسنگ ایم 20 سے کافی آگے ہے۔

Huawei, P9Smartphone,Tech news,tech news hindi,Xiaomi Smartphones, दस हज़ार रुपये, Honor 10 Lite, भारतीय बाजार, आकर्षक कीमत,

کیمرہ : ۔

ٓاسمارٹ فونوں کی ہواوے رینج میں آنر 8 ایکس میں بہترین کیمروں میں سے ایک لگا ہوا ہے۔ اس میں دہرے عقبی 20 ایم پی / 2 ایم پی کیمرے لگے ہوئے ہیں جب اے آئی موڈاورکیمرہ کی آنکھ کے عرض کو پورا استعمال کیا جائے تو استعمال کنندہ کو رات کے وقت بھی تقریباً درست تصویریں ملتی ہیں۔ یہ کیمرہ صاف اور درست تصویریں کھینچنے اور ویڈیو ریکارڈ کرنے کیلئے کافی مضبوط ہے جب کہ اس میں 4 کے شوٹنگ دستیاب نہیں۔ چونکہ آنر اپنے سیلفی کیمروں پر زیادہ زور دیتا ہے اس لئے بیشتر صورتوں میں تصویریں غیر معمولی حد تک اچھی آتی ہیں۔ آنر 8 ایکس میں 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ لگا ہوا ہے جس میں از خود فوکس کرنے کی زیادہ بڑھی ہوئی اہلیت اور پیچیدہ تفصیل سمیٹنے کی صلاحیت بھی ہے۔ اس فون کے اتنا سستا ہونے کے باوجود اس میں کیمرہ کی خصوصیات بہتر ہیں۔

آنر 8 ایکس کیمرہ کی خصوصیات کا موازنہ کیا جائے تو سیمسنگ ایم 20 اتنا نمایاں نہیں۔ اس میں دہرے لینس کا ایک عقبی کیمرہ 13 میگا پکسل پرائمری سینسر کے ساتھ لگا ہوا ہے اور ایف / 1.9 چوڑی کیمرے کی آنکھ اور 5 میگا پکسل سیکنڈری سینسر جس میں کیمرہ کی آنکھ کی چوڑائی ایف / 2.2 ہے۔ اس میں 120ڈگری کا انتہائی چوڑے زاویے کا لینس لگا ہے۔ 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ تفصیلات کا پوری طرح احاطہ نہیں کرتا اور بہت ساری چیزوں کو چھوڑدیتا ہے۔ اگر آپ ان لوگوں میں سے ہیں جو کیمرہ کے لئے اسمارٹ فون خریدتے ہیں تو آپ کے لئے آنر 8 ایکس کو چننا بہتر ہے۔

Huawei, P9Smartphone,Tech news,tech news hindi,Xiaomi Smartphones, दस हज़ार रुपये, Honor 10 Lite, भारतीय बाजार, आकर्षक कीमत

بیٹری : ۔

آنر 8 ایکس میں 3750 ایم اے ایچ بیٹری لگی ہے اور سیمسنگ ایم 20 میں 4000ایم اے ایچ بیٹری ہے ، لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ سیمسنگ ایم 20 کے4000ایم اے ایچ کے مقابلے میں آنر 8 ایکس بیٹری کی کارکردگی بہتر ہے۔ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ آنر کے کسٹم او ایس ای ایم یو 9.1 اور جی پی یو 3.0 کا نتیجہ ہے کیونکہ ان کی وجہ سے بیٹری بہتر ہو جا تی ہے۔ اس لئے اگر آپ عددوں پر جائیں تو سیمسنگ ایم 20 جیت جاتا ہے ، لیکن حقیقی کارکردگی کے حوالے سے ہم نے دونوں کو یکساں پایا۔

قیمتیں

اس تیوہار کی خریداری کے موسم میں آنر 8 ایکس کا 4 پلس 64 جی بی موبائل 9,999 روپئے میں، 6 پلس 64 جی بی موبائل 10,999 اور 6 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل اسٹوریج والا موبائل11,999 روپئے میں دستیاب ہوگا جب کہ سیمسنگ ایم 20 کا موبائل 9,990 روپئے میں آئے گا۔

آخری فیصلہ

فی الحال سیمسنگ ایم 20 اور آنر 8 ایکس کے 4 جی بی موبائلوں کی قیمتیں ایک ہیں ، لیکن سیمسنگ ایم 20 میں منفرد پیکجوں کی کمی ہے اور آنر 8 ایکس بہتر قسم کا کیمرہ، ساخت اور کارکردگی کا وعدہ کرتا ہے آنر 8 ایکس نہ صرف دیکھنے اور محسوس کرنے میں بہتر ہے بلکہ یہ اپنی قیمت سے مطابقت کرتا ہوا تجربہ بھی آپ کو دیتا ہے۔ یہ خوبصورت فون ہے جس میں ایسی خصوصیات لگی ہیں جن کو کھونا ممکن نہیں۔ آخر میں کہہ سکتے ہیں کہ آنر 8 ایکس یقینی طور پرآپ کے پیسوں کا بہترین بدل پیش کرتا ہے۔ اس فون کو آپ ایمیزون پر خرید سکتے ہیں ۔

Loading...