உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Uber نے ہندوستانی گاہکوں کو دی WhatsApp کے ذریعے رائیڈ بُک کرنے کی اجازت، ایسے ہوگی بُکنگ

    ۔تصویر: اوبیر ڈاٹ کام۔

    ۔تصویر: اوبیر ڈاٹ کام۔

    اوبر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی سبھی ہندوستانیوں کے لئے ٹریول کرنا آسان بنانا چاہتی ہے، اس لئے ہم یوزرس کو واٹس ایپ سے ٹیکسی بک کرنے کی سہولت دے رہے ہیں۔ اس سے یوزرس کو اب الگ سے اوبر ایپ ڈاون لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ WhatsApp سے ہی رجسٹریشن، رائیڈ بک کرنے سے لے کر ٹرپ کی رسید بھی پاسکیں گے۔

    • Share this:
      اوبر (Uber) کے ٹیکسی کو اب وہاٹس ایپ (WhatsApp) کے ذریعے بھی بک کیا جاسکتا ہے۔ مشہور امریکی رائیڈ ہیلنگ اوبر بھارت میں ایک نئی سروس شروع کررہی ہے جو یوزرس کو آفیشل اوبر وہاٹس ایپ چیٹ باٹ(official Uber WhatsApp Chatbot) کے ذریعے اوبر کی ٹیکسی بک کرنے کا آپشن دیتی ہے۔

      کمپنی کے مطابق، WhatsApp سے کی گئی پارٹنرشپ سے لوگ اب وہاٹس ایپ چیٹ باٹ پر اک SMS بھیج کر رائیڈ بکنگ کرپائیں گے۔ اس سروس کی شروعات اُترپردیش کی راجدھانی لکھنو شہر سے کی جارہی ہے۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسے جلد ہی راجدھانی دلی سمیت ملک کے دوسرے لوکیشن کے لئے بھی شروع کیا جائے گا۔

      اوبر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی سبھی ہندوستانیوں کے لئے ٹریول کرنا آسان بنانا چاہتی ہے، اس لئے ہم یوزرس کو واٹس ایپ سے ٹیکسی بک کرنے کی سہولت دے رہے ہیں۔ اس سے یوزرس کو اب الگ سے اوبر ایپ ڈاون لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ WhatsApp سے ہی رجسٹریشن، رائیڈ بک کرنے سے لے کر ٹرپ کی رسید بھی پاسکیں گے۔

      فی الحال، WhatsApp کے ذریعے سے سواری بک کرنے کا یہ آپشن صرف انگریزی میں مہیا ہوگا، لیکن اسے جلد ہی دیگر ہندوستانی زبانوں کی سہولت بھی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، سروس نئے اور موجودہ دونوں یوزرس کے لئے مہیا ہے، جنہوں نے اوبر پر صرف ایک فون نمبر کے ساتھ رجسٹریشن کیا ہے۔ حالانکہ، اوبر نے ابھی تک کوئی WhatsApp نمبر جاری نہیں کیا ہے۔

      ایسے کرسکتے ہیں بکنگ
      -WhatsApp یوزرس تین طرح سے اوبر رائیڈ بک کرپائیں گے۔
      - سب سے پہلے، WhatsApp یوزرس اوبر کے بزنس اکاونٹ نمبر کو میسیج کرسکتے ہیں۔
      - دوسرا، وہ ایک QR کوڈ اسکین کرسکتے ہیں۔
      - جبکہ تین وے اوبر WhatsApp چیٹ کھولنے کے لئے سیدھے لنک پر کلک کرسکتے ہیں۔
      - جو یوزرس اوبر کے ساتھ WhatsApp پر چیٹ شروع کرتے ہیں، تو اُنہیں پِک اَپ اور ڈراپ ڈیسٹینیشن کی جانکاری دینے کے لئے کہا جائے گا۔
      - پھر یوزرس کو WhatsApp کے ذریعے سے ہی کرایے کے ساتھ ڈرائیور کے آنے کا ممکنہ وقت کا پتہ چل جائے گا۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: