Aadhaar کو PAN سے SMS کے ذریعہ کیسے کریں لنک، جانئے پورا طریقہ
پین کارڈ (Pan Card) اور آدھار کارڈ (Aadhaar Card) کو لنک کرانے کی آخری تاریخ قریب آرہی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کا کہنا ہے کہ 31 مارچ 2021 تک پین کارڈ - آدھار لنک کرانا ضروری ہے۔ پہلے لنک کرانے کی آخری تاریخ 30 جون 2020 تھی، جسے بعد میں بڑھاکر 31 مارچ 2021 کر دی گئی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 16, 2021 05:48 PM IST

Aadhaar کو PAN سے SMS کے ذریعہ کیسے کریں لنک، جانئے پورا طریقہ
نئی دہلی: پین کارڈ (Pan Card) اور آدھار کارڈ (Aadhaar Card) کو لنک کرانے کی آخری تاریخ قریب آرہی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کا کہنا ہے کہ 31 مارچ 2021 تک پین کارڈ - آدھار لنک کرانا ضروری ہے۔ پہلے لنک کرانے کی آخری تاریخ 30 جون 2020 تھی، جسے بعد میں بڑھاکر 31 مارچ 2021 کر دی گئی ہے۔ اب آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی آدھار کارڈ - پین کارڈ کو لنک کرسکتے ہیں۔
محکمہ انکم ٹیکس نے ٹیکس پیئرس کو آدھار سے پین کو لنک کرنا آسان بنا دیا ہے۔ جانئے آدھار کارڈ- پین کارڈ کو ایس ایم ایس کے ذریعہ کیسے لنک کرسکتے ہیں؟
سب سے پہلے آپ کو اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے 567638 یا 56161 پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ایس ایم ایس میں آپ کو UIDPAN لکھنا ہے۔ اس کے بعد اسپیس چھوڑ کر 12 پوائنٹ کا آدھار نمبر درج کرنا ہے۔ پھر اسپیس چھوڑ کر 10 پوائنٹ کا پین نمبر لکھنا ہے اور اسے 567678 پر میسیج بھیج دیں۔
آن لائن کیسے کریں لنک