உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    10 ہزار جرمانے سے بچنا ہے تو فوری کریں یہ کام، 31 مارچ کے بعد مہلت نہیں

    Aadhaar کو PAN سے جلد کرالیں لنک ورنہ دینا پڑسکتا ہے دس ہزار روپے کا جرمانہ۔

    Aadhaar کو PAN سے جلد کرالیں لنک ورنہ دینا پڑسکتا ہے دس ہزار روپے کا جرمانہ۔

    آپ اپنے PAN اور آدھار کو SMS کے ذریعے بھی لنک کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو بس اپنے فون سے 567678 یا 56161 پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ آپ کو ان دونوں نمبروں میں سے کسی ایک پر UIDPAN کی ضرورت ہوگی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کو مالی سال کے آخری مہینے میں 10,000 روپے کا نقصان نہ اٹھانا پڑے تو آپ کو یہ کام 31 مارچ 2022 سے پہلے مکمل کر لینا چاہیے۔ جی ہاں، ہم PAN کارڈ کو آدھار (PAN Aadhaar Link) سے لنک کرنے کی بات کر رہے ہیں۔

      دینا پڑسکتا ہے 10،000 روپے جرمانہ
      محکمہ انکم ٹیکس(Income Tax Department) کے قوانین کے مطابق، PAN نمبر کو آدھار سے جوڑنے کی آخری تاریخ (PAN Aadhaar Link Last Date) 31 مارچ 2022 ہے۔ ان دونوں دستاویزات کو لنک کرنا لازمی ہے، اگر آپ 31 مارچ تک ایسا نہیں کرتے ہیں، تو آپ کو 10,000 روپے کا جرمانہ(Penalty for not linking PAN with Aadhaar) ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      گورنمنٹ ڈگری کالج کلگام کے BCA طلبا نے Sukoon E Kashmir کے نام سے بناڈالی نئی ایپ

      ایسے لنک کریں اپنا پین-آدھار
      اگر آپ کا PAN کارڈ آدھار کے ساتھ لنک نہیں ہے، تو آپ ذیل میں بتائے گئے اقدامات پر عمل کرکے اسے لنک (How to link Pan Aadhaar)کرسکتے ہیں ۔

      Step-1: سب سے پہلے آپ محکمہ انکم ٹیکس کی اس سائٹ https://www.incometax.gov.in/iec/foportal پر جائیں۔
      Step-2:اس کے بعد آپ کو بائیں طرف Link Aadhaar ٹیب نظر اائے گا۔ اس پر کلک کریں۔
      Step-3: اس کے بعد آپ سے پین کارڈ نمبر، آدھار نمبر، نام اور موبائل نمبر کی ڈیٹیل مانگی جائے گی۔
      Step-4: ان تفصیلات کو درج کرنے کے بعد آپ آگے بڑھیں گے، تو آپ کے پاس OTP آئے گا۔ او ٹی پی بھر کر سبمٹ کرنے کے بعد آپ کا پین کارڈ اور آدھار لنک ہونے کا کنفرمیشن آجائے گا۔
      Step-5: اگر آپ کا پین کارڈ اور آدھار کارڈ پہلے سے لنک ہے، تو آپ کو اس کا کنفرمیشن دکھائے گا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      کیا Paytm Payments Bank آپ کاڈیٹاچین بھیج رہاہے؟ کمپنی کی جانب سےڈیٹالیک کےدعووں کی تردید

      آپ اپنے PAN اور آدھار کو SMS کے ذریعے بھی لنک کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو بس اپنے فون سے 567678 یا 56161 پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ آپ کو ان دونوں نمبروں میں سے کسی ایک پر UIDPAN کی ضرورت ہوگی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: