ہوم » نیوز » معیشت

اگلے 10 سال میں ہندوستان بنے گا تیسری سب سے بڑی معیشت: مکیش امبانی

مکیش امبانی نے کہا ’ میرے لئے، میری زندگی میں واحد ممتاز لیڈر، میرے والد دھیرو بھائی امبانی رہے ہیں۔ انہوں نے مجھے بڑے خواب دیکھنا سکھایا۔

  • Share this:
اگلے 10 سال میں ہندوستان بنے گا تیسری سب سے بڑی معیشت: مکیش امبانی
مکیش امبانی کو ملا لیڈر آف دی ڈیکیڈ ایوارڈ

نئی دہلی۔ ریلائنس انڈسٹریز کے چئیرمین مکیش امبانی (Reliance Industries Mukesh Ambani) کو CNBC TV18 نے ملک کے معروف ترین کارپوریٹ ایوارڈ لیڈر آف دی ڈیکیڈ سے نوازا ہے۔ انہوں نے ایوارڈ پانے کے بعد کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ اس دہائی میں ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔


مکیش امبانی نے کہا ’ میرے لئے، میری زندگی میں واحد ممتاز لیڈر، میرے والد دھیرو بھائی امبانی رہے ہیں۔ انہوں نے مجھے بڑے خواب دیکھنا سکھایا۔ ریلائنس کے لئے بڑا اور ہندوستان کے لئے بڑا۔ اس لئے میں اسے اپنے والد دھیرو بھائی امبانی کو معنون کرتا ہوں اور پچھلی دہائی میں کمپنی کو بدلنے والے نوجوان لیڈروں کو‘۔



انہوں نے کہا’ ہم نے ایک ٹیکسٹائل کمپنی کی شکل میں شروعات کی۔ خود کو ایک پیٹرو کیمیکلس کمپنی میں بدلنے سے پہلے، خود کو ایک توانائی کی کمپنی میں بدلنے سے پہلے ہم نے خود کو ایک ٹیلی کام اور ایک ریٹیل کاروبار میں بدل دیا‘۔

آپ کو بتا دیں کہ ہندوستان دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت والا ملک بن گیا ہے۔ سال 2019 میں ہندوستان نے برطانیہ اور فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ امریکہ کے تحقیقی ادارہ ورلڈ پاپولیشن ریویو نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ خود کفیل بننے کی ماضی کی پالیسی سے ہندوستان اب آگے بڑھتے ہوئے ایک کھلی بازار والی معیشت کے طور پر ترقی کر رہا ہے۔

ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹیڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹیڈ کا مالکانہ حق ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے۔
First published: Feb 28, 2020 10:01 PM IST