نئی دہلی: موسمیاتی تبدیلی (Climate Change) پر ہو رہے بین الاقوامی موسمیاتی آب و ہوا چوٹی کانفرنس 2021 (ICS 2021) میں آج ریلائنس انڈسٹری لمیٹیڈ (RIL) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی (CMD Mukesh Ambani) نے سبز توانائی کے میدان میں بڑی سطح پر قدم رکھنے کا اعلان کیا۔ مکیش امبانی نے آئندہ تین سال میں بڑی صلاحیت کے چار مینوفیکچرنگ پلانٹس لگانے کے لئے 75,000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
ریلائنس کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ سمٹ میں بولنا میرے لئے فخر کی بات، وزیر اعظم مودی کے امرت مہوتسو کی شروعات کی ہے۔ بھارت آتم نربھر کے ہدف کو ضرور حاصل کرے گا۔ کلائمیٹ چینج آج دنیا کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کے لئے ہمیں گرین اینرجی کی طرف تیزی سے جانا ہوگا۔
سمٹ میں مکیش امبانی اہم خطیبواضح رہے کہ پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ماحولیات کمیٹی کی پہل پر بین الاقوامی موسمیاتی آب و ہوا چوٹی کانفرنس 2021 کے حصے کے طور پر ہندوستان پروگرام کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس اجلاس کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ خطاب کیا گیا۔ سمٹ میں ریلائنس کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی اہم خطیب ہیں۔
تین سال میں
75,000 کروڑ روپئے سرمایہ کاری کا منصوبہمکیش امبانی نے آئندہ تین سال میں بڑی صلاحیت کے چار مینوفیکچرنگ پلانٹس لگانے کے لئے 75,000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلائنس گرین اینرجی کے میدان میں کام کر رہا ہے، آئندہ تین سال میں ₹75,000 سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے۔
آئی سی ایس کے دوران مکیش امبانی نے کہا کہ ’ہم نے نئی توانائی کی حفاظت کے لئے ضروری سبھی اہم آلات کی تیاری اور انضمام کے حوالے سے چار بڑے سور فوٹو وولٹک موڈیول کارخانہ، توانائی کا ذخیرہ بیٹری کارخانہ، الیکٹرولائزر کارخانہ اور فیول سیل تیار کرنے کا کارخانہ لگانے کا منصوبہ بنایا ہے‘۔ 10 سال میں گرین ہائیڈروجن کی لاگت $1/kg ہوگی، جام نگر میں ریلائنس گیگا کامپلیکس پر کام جاری ہے۔
ہندوستان نیو اینرجی میں آتم نربھر بننے کی طرف گامزنمکیش امبانی نے کہا کہ ہندوستان میں نیو گرین ریوولیشن کی شروعات ہوچکی ہے اور ہندوستان نیو اینرجی میں آتم نربھر بننے کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں آج گلوبل وارمنگ ایک بڑا خطرہ ہے، جس سے نمٹنے کے لئے گرین اینر جی کو اپنانا ہی واحد متبادل ہے۔
ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے۔ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔