ہوم » نیوز » معیشت

بڑی خبر! نوکری چھوڑتے وقت پورا نہیں کیا نوٹس پیریڈ تو ایف اینڈ ایف میں سے کٹ جائے گا پیسہ

کیا آپ بھی ایک کمپنی چھوڑ کر دوسری کمپنی جوائن کرنے والے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو یہ خبر آپ کے لئے بہت ہی ضروری ہے۔ بتا دیں کہ جی ایس ٹی اتھارٹی کے فیصلے کے مطابق، اگر کوئی بھی ملازم اپنا نوٹس پیریڈ پورا کئے بغیر نوکری چھوڑتا ہے تو اس کے فل اینڈ فائنل پیمنٹس میں سے 18 فیصدی جی ایس ٹی کٹ سکتا ہے۔

  • Share this:
بڑی خبر! نوکری چھوڑتے وقت پورا نہیں کیا نوٹس پیریڈ تو ایف اینڈ ایف میں سے کٹ جائے گا پیسہ
نوکری چھوڑتے وقت پورا نہیں کیا نوٹس پیریڈ تو ایف اینڈ ایف میں سے کٹ جائے گا پیسہ

نئی دہلی۔ کیا آپ بھی ایک کمپنی چھوڑ کر دوسری کمپنی جوائن کرنے والے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو یہ خبر آپ کے لئے بہت ہی ضروری ہے۔ بتا دیں کہ جی ایس ٹی اتھارٹی کے فیصلے کے مطابق، اگر کوئی بھی ملازم اپنا نوٹس پیریڈ پورا کئے بغیر نوکری چھوڑتا ہے تو اس کے فل اینڈ فائنل پیمنٹس میں سے 18 فیصدی جی ایس ٹی کٹ سکتا ہے۔ منی کنٹرول کی خبر کے مطابق، اب سے نوکری چھوڑتے وقت سبھی لوگوں کو اپنا پورا نوٹس پیریڈ پورا کرنا ضروری ہو گا نہیں تو آپ کے ایف اینڈ ایف میں سے ایک بڑی رقم کٹ سکتی ہے۔


گجرات اتھارٹی آف ایڈوانس رولنگ کی طرف سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ پورا معاملہ احمدآباد کی ایک کمپنی سے جڑا ہوا ہے۔ بتا دیں کہ ایکسپورٹ کمپنی ایمنیل فارما (Amneal Pharma) کے ایک ملازم کو لے کر یہ معاملہ شروع ہوا تھا۔ بتا دیں کہ کمپنی کے ملازم نے تین مہینے کا نوٹس پیریڈ پورا کئے بغیر ہی نوکری چھوڑ دی جس کے بعد یہ معاملہ سامنے آیا۔


جی ایس ٹی اتھارٹی نے کیا یہ فیصلہ


اس معاملے کے بعد جی ایس ٹی اتھارٹی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ رقم جی ایس ٹی ایکٹ کے تحت ایمپلائی ایگزیمپشن ( ملازم چھوٹ) کے تحت نہیں ہے لہذا نوٹس پیریڈ پورا نہ کرنے کی شرط پر 18 فیصد جی ایس ٹی دینا ہو گا۔

آپ کو بتا دیں کہ کسی بھی ملازم کو نوکری پر رکھتے وقت اس کو دئیے جانے والے اپائنٹمنٹ لیٹر میں نوٹس پیریڈ کے بارے میں پوری جانکاری دی گئی ہوتی ہے۔ نوٹس پیریڈ جتنے دنوں کا ہوتا ہے، ملازم کو نوکری چھوڑنے سے اتنے دن پہلے استعفیٰ دینا ہوتا ہے۔
 آپ کو بتا دیں اگر کسی بھی ملازم کا نوٹس پیریڈ 3 مہینے کا ہے اور وہ صرف استعفیٰ دینے کے بعد دو مہینے کام کرتا ہے تو اس کی باقی کی ایک ماہ کی تنخواہ میں سے بھی 18 فیصدی جی ایس ٹی کاٹ لی جائے گی۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jan 14, 2021 04:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading