உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PNG Rate Hike: پٹرول-ڈیزل، ایل پی جی کے بعد اب پی این جی-سی این جی بھی مہنگی، ان شہروں میں قیمتوں میں اضافہ

    Youtube Video

    پٹرول۔ ڈیزل، سی این جی اور ایل پی جی کے بعد اب پی این جی ۔ سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ (PNG Rate Hike) ہوا ہے۔ اندرا پرستھ گیس لمیٹڈ (IGL) نے جمعرات سے دہلی-NCR میں PNG کی شرح میں بڑا اضافہ کیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: مہنگائی کا شکار لوگ ایندھن کی قیمتوں کے بوجھ تلے دب رہے ہیں۔ پیٹرول۔ ڈیزل، سی این جی اور ایل پی جی کے بعد اب پی این جی ۔ سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ (PNG Rate Hike) ہوا ہے۔ اندرا پرستھ گیس لمیٹڈ (IGL) نے جمعرات سے دہلی-NCR میں PNG کی شرح میں بڑا اضافہ کیا ہے۔ اسے گھریلو گیس کی طرح استعمال کیا جاتا ہے۔ یعنی اب دہلیأاین سی آر میں چاہے آپ گیس سلینڈر کا آرڈر دیں یا پی این جی استعمال کریں، آپ کا کھانا پکانا مہنگا ہو گیا ہے۔ آئی جی ایل نے گھریلو پی این جی کی قیمتوں میں 1 روپے فی معیاری کیوبک میٹر (ایس سی ایم) کا اضافہ کرکے 36.61 روپے فی یونٹ کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 24 مارچ سے ہو گیا ہے۔

      دہلی میں سی این جی بہت مہنگی
      آئی جی ایل نے دہلی میں سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔ 24 مارچ سے دہلی میں سی این جی 59.51 روپے فی کلو کی قیمت پر دستیاب ہوگی۔ اس سے پہلے یہ 59.01 روپے کی قیمت پر دستیاب تھا۔ سی این جی کی قیمت میں اضافے سے دارالحکومت میں گاڑیوں کے کرایے بھی مہنگے ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ پرائیویٹ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو بھی مزید جیبیں ڈھیلی کرنی پڑیں گی۔

      یہ بھی پڑھیں: مشکل میں عمران حکومت! Pakistan کے پاس بچا ہے صرف 5 دن کا تیل، بینکوں نے بھی دیا بڑا جھٹکا

      Wang Yi in India: ہندستان پر روس سے دوری بنانے کا دعویٰ، آج دہلی آئیں گے چین کے وزیر خارجہ وانگ ای



      اپنے شہر میں پی این جی کی قیمتیں کریں چیک ۔
      نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں 35.86 روپے فی ایس سی ایم
      گروگرام میں 34.81 روپے فی ایس سی ایم
      اجمیر، پالی، راجسمند میں 42.023 روپے فی ایس سی ایم
      کانپور، ہمیر پور اور فتح پور میں 38.50 روپے فی ایس سی ایم

      ایل پی جی کی قیمت بھی بڑھا دی گئی۔
      اس سے قبل سرکاری تیل کمپنیوں نے بھی گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کیا تھا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں 14.2 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 949.50 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یہی نہیں پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں بھی گزشتہ دو دنوں میں 1.60 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: