உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آج سے شروع ہورہا ایشیا کا سب سے بڑا ٹکنالوجی ایونٹ، 5G لانچ پر رہے گی سب کی نگاہ

    آج سے شروع ہورہا ایشیا کا سب سے بڑا ٹکنالوجی ایونٹ، 5G لانچ پر رہے گی سب کی نگاہ

    آج سے شروع ہورہا ایشیا کا سب سے بڑا ٹکنالوجی ایونٹ، 5G لانچ پر رہے گی سب کی نگاہ

    آئی ایم سی 2022 میں ملک کی تینوں اہم ٹیلی کام کمپنیاں پہنچ رہی ہیں جن میں ایئرٹیل، ریلائنس جیو، ووڈافون آئیڈیا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایونٹ مین ان کمپنیوں کے فائیو جی پارٹنر جیسے ایریکشن، نوکیا و دیگر کے بھی اسٹال ہوں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      انڈین موبائل کانگریس (IMC 2022) کا چھٹا ایڈیشن آج یکم اکتوبر سے نئی دہلی کے پرگتی میدان میں شروع ہورہا ہے جو کہ چار اکتوبر تک جاری رہے گا۔ پچھلے دو سال سے آئی ایم سی کا انعقاد ورچول طریقے سے ہورہا تھا۔ آئی ایم سی 2022 میں سب کی نگاہیں 5G نیٹ ورک لانچ اور ڈیمو زون پر رہے گی۔ آئی ایم سی 2022 میں کئی سارے فائیو جی پروڈکٹ بھی دیکھنے کو ملیں گے اور فائیو جی سپورٹ والی ڈیوائسز کی بھی لمبی قطار دیکھنے کو ملے گی۔ آئی ایم سی 2022 میں 5جی نیٹ ورک کے استعمال کے بارے میں بھی جانکاری ملے گی۔ آئی ایم سی 2022 کو اس کے آفیشل ایپ پر بھی لائیو دیکھ سکتے ہیں۔ آئی ایم سی 2022 کی شورعات یکم اکتوبر کو صبح 9:30 بجے سے ہوگی۔ آپ کی جانکاری کے لئے بتادیں کہ آئی ایم سی 2022 میں وزیراعظم نریندر مودی 5G نیٹ ورک لانچ کرنے والے ہیں، حالانکہ یہ ابھی طئے نہیں ہے کہ یہ کمرشیل لانچنگ ہوگی یا پھر صرف ٹرائل کیا جائے گا۔ IMC کی شروعات پہلی مرتبہ 2017 میں کی گئی تھی۔

      ایئرٹیل اور جیو سے لے کر نوکیا جیسی کمپنیوں کے ہوں گے اسٹال
      آئی ایم سی 2022 میں ملک کی تینوں اہم ٹیلی کام کمپنیاں پہنچ رہی ہیں جن میں ایئرٹیل، ریلائنس جیو، ووڈافون آئیڈیا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایونٹ مین ان کمپنیوں کے فائیو جی پارٹنر جیسے ایریکشن، نوکیا و دیگر کے بھی اسٹال ہوں گے۔ ان ٹیلی کام کمپنیوں نے فائیو جی کے لئے ژاومی، ون پلس جیسی موبائل کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      اکتوبر میں بینکوں میں چھٹیوں کی برسات، 21 دن برانچ بند، آن لائن سروس سے چلانا ہوگا کام

      یہ بھی پڑھیں:
      ٹاٹا کی کمپنی بھی بنائے گی آئی فون، اس وجہ سے کم ہوسکتی ہے قیمتیں

      اس ایونٹ میں Vi کلاوڈ گیمنگ کے لئے کیئر گیم کے ساتھ شراکت داری کی ہے جو کہ فرانس کی گیمنگ کمپنی ہے۔ آئی ایم سی 2022 ایونٹ میں یوزرس کلاوڈ گیمنگ کا لطف لائیو لے پائیں گے۔ انڈیا موبائل کانگریس کے ایونٹ کی پوری جانکاری اور پارٹنر کی مکمل معلومات آئی ایم سی کی ویب سائٹ پر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایونٹ کی لگاتار اپ ڈیٹ آئی ایم سی کے ٹوئٹر ہینڈل exploreIMC@ پر بھی دی جارہی ہے۔ اس ایونٹ میں ہندوستانی فوج میں فائیو جی کے استعمال کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: