اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IMF کی پہلی خاتون  چیف ماہر اقتصادیات  ہوں گی ہندوستانی نژاد گیتا گوپی ناتھ، جانیں ان کے بارے میں سب کچھ

    گیتا گزشتہ تین سالوں سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ میں چیف اکانومسٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ کچھ وقت قبل انہوں نے آئی ایم ایف سے فارغ ہونے کی بات کی تھی۔ اس نے کہا تھا کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی واپس جا کر تعلیمی کام کرنا چاہتی ہیں۔ لیکن انہیں پرموشن دے کر پہلا ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر بنا دیا گیا ہے۔

    • Share this:
      Gita Gopinath news: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ-آئی ایم ایف کی (International Monetary Fund-IMF) چیف ماہر اقتصادیات گیتا گوپی ناتھ جلد ہی ایک اور اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ ہندوستانی نژاد گیتا گوپی ناتھ کو پرموشن ملا ہے اور اب وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی پہلی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ہوں گی۔ گیتا جیوفرے اوکاموٹو کی جگہ لیں گی۔ گیتا گوپی ناتھ 21 جنوری 2022 سے اس عہدے کی ذمہ داری سنبھالیں گی۔

      وہ تین سال تک اس عالمی ادارے کی چیف economist (ماہر اقتصادیات) ہیں۔ اپنی نئی ذمہ داری کے تحت وہ آئی ایم ایف کی جانب سے پالیسیوں اور تحقیقی کاموں کی نگرانی کریں گی تاکہ تنظیم کی رپورٹس اور دیگر شائع شدہ مواد کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر جنرل کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ انھیں خوشی ہے کہ گوپی ناتھ نے ذمہ داری سنبھالنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ گوپی ناتھ کی بطور چیف اکنومسٹ تین سالہ مدت اگلے سال جنوری میں ختم ہو رہی تھی، اور وہ دوبارہ امریکہ میں پڑھانے کے لیے واپس آنے والی تھیں۔

      بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی طرف سے بتایا گیا کہ اوکاموٹا جلد ہی اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے، جس کے بعد ان کی جگہ گیتا گوپی ناتھ عہدہ سنبھالیں گی۔ وہ اس وقت انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ میں چیف اکنومسٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ گیتا گوپی ناتھ آر بی آئی کے سابق گورنر رگھورام راجن کے بعد دوسری ہندوستانی ہیں جنہیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا چیف اکنومسٹ مقرر کیا گیا ہے۔

      گیتا گزشتہ تین سالوں سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ میں چیف اکانومسٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ کچھ وقت قبل انہوں نے آئی ایم ایف سے فارغ ہونے کی بات کی تھی۔ اس نے کہا تھا کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی واپس جا کر تعلیمی کام کرنا چاہتی ہیں۔ لیکن انہیں پرموشن دے کر پہلا ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر بنا دیا گیا ہے۔

      انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جیوگراویا نے کہا کہ گیتا گوپی ناتھ پہلی خاتون چیف اکانومسٹ تھیں، اب وہ اپنی خدمات جاری رکھیں گی اور فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر کام کریں گی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: