عام بجٹ میں امپورٹ ڈیوٹی سونے کی قیمتیں طئے کریں گے۔ امپورٹ ڈیوٹی میں کمی سے قیمتوں میں گراوٹ آئے گی۔ ڈیوٹی میں کمی کی صورت میں قیمتوں میں تیزی کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ منگل کو 100 روپے کی گراوٹ کے ساتھ سونے کی قیمت فی دس گرام 57600 رہی۔
وہیں، چاندی کی قیمتیں 68300 روپے فی کلو ہوگئی۔ ایک دن کے مقابلے میں تین سو روپے کی کمی آئی ہے۔ موجودہ وقت میں سونےپر 15 فیصد امپورٹ ڈیوٹی ہے۔ اس میں 2.5 فیصد ایگریکلچر بیسک ڈیولپمنٹ سیس بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی 3فیصد جی ایس ٹی ہے۔ اسی طرح سونے پر مجموعی 18 فیصدی ٹیکس لگتا ہے۔ اس پر ٹیکس کم کرنے کی لگاتار مانگ کی جارہی ہے۔ صرافہ بازار میں بھی امید کی جارہی ہے کہ مہنگائی کم کرنے اور قیمتیں تھمنے میں امپورٹ ڈیوٹی کا اہم رول ہے۔ اس مرتبہ حکومت اس بجٹ میں سونے پر امپورٹ ڈیوٹی کم کرنے کا اعلان کرسکتی ہے۔
اترپردیش صرافہ ایسوسی ایشن کے وزیر رام کشور مشرا نے کہا کہ اتحادیوں کی وجہ سے سونے اور چاندی کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ سونے کی قیمت پرانا ریکارڈ توڑنے کے راستے پر ہے۔ 9 اگست 2020 کو سونا 57900 روپے فی دس گرام تھا۔ صرافہ کو بجٹ میں درآمدی ڈیوٹی میں کمی کی امید ہے۔
بتادیں کہ، مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن آج لوک سبھا میں مرکزی بجٹ 2023 پیش کریں گی۔ اگلے سال گرمیوں میں عام انتخابات کا سامنا کرنے سے پہلے یہ نریندر مودی حکومت کا آخری مکمل بجٹ ہوگا۔ آج صبح 11 بجے وزیر مالیات اپنا خطاب شروع کریں گی، تو ہندوستانی مڈل کلاس اورہندوستانی صنعت کو عالمی سست روی کے تناظر میں کچھ مہلت کا بے صبری سے انتظار رہے گا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔