ہوم » نیوز » معیشت

OPPO A12 نے کی دھماکے دار انٹری، بجٹ سیگمنٹ میں دکھائے گا اپنا جلوہ

اس فون کی ڈسپلے میں بلیو لائٹ فلٹر بھی دستیاب ہے جس سے صارف کی آنکھوں پر زور کم پڑتا ہے اور اس کی بینائی کی بھی حفاظت ہوتی ہے۔

  • Share this:
OPPO A12 نے کی دھماکے دار انٹری، بجٹ سیگمنٹ میں دکھائے گا اپنا جلوہ
OPPO A12 کی شاندار آمد، بجٹ سیگمنٹ میں دکھائے گا اپنا جلوہ

عالمی اسمارٹ ڈیوائس برانڈ OPPO نے اپنی نئی A-Series کا اسمارٹ فون OPPO A12 ہندوستان میں لانچ کر دیا ہے۔ اس کی فروخت 10 جون سے شروع ہو جائے گی۔ یہ فون بہت سی بہترین پیش کشوں کے ساتھ آپ کے لیے دستیاب ہوگا۔ آئیے OPPO A12 کی کچھ اور خاص خصوصیات کے بارے میں جانتے ہیں۔

ڈیزائن اور ڈسپلے


اس فون میں 6.22 انچ والی بہترین واٹرڈراپ آئی پروٹیکشن اسکرین کا استعمال کیا گیا ہے، جو جسم کے تناسب سے %89 اسکرین فراہم کرتا ہے۔ نیز اس فون کی ڈسپلے میں بلیو لائٹ فلٹر بھی دستیاب ہے جس سے صارف کی آنکھوں پر زور کم پڑتا ہے اور اس کی بینائی کی بھی حفاظت ہوتی ہے۔ اس فون کی چوڑائی 8.3 ملی میٹر ہے اور وزن صرف 165 گرام ہے۔ اسے ایک ہاتھ سے بھی استعمال کرنا بہت آسان ہے۔ اس فون کی سب سے پُرکشش چیز اس کا ڈیزائن ہے۔ اس فون کو 3D ڈائمنڈ بلیز ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ یہ فون نیلے اور سیاہ جیسے شاندار رنگ کے امتزاج میں دستیاب ہے۔


OPPO A12


 اسٹوریج اور بیٹری

اس فون میں 4230mAh کی بڑی بیٹری کا استعمال کیا گیا ہے، جس کی مدد سے آپ اپنی پسندیدہ ویڈیوز مسلسل 8 گھنٹے تک دیکھ سکتے ہیں، نیز اس کے ذریعے آپ موسیقی، گیمز اور اپنے پیاروں سے زیادہ دیر تک بات کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اس فون کی RAM اور ROM کی بات کریں تو یہ فون 2 شاندار میموری کے مجموعے، 3GB کے ساتھ 32BGاور 4GB کے ساتھ 64GB دستیاب ہوگا۔ چاہے آپ اپنے یادگار لمحات کو محفوظ رکھنا چاہتے ہوں یا پھر اپنے گیمنگ کے تجربے کو اور بہتر بنانا چاہتے ہوں، اس فون میں دیے گئے تین کارڈ سلاٹ کی مدد سے آپ میموری کو 256GB تک بڑھا سکتے ہیں۔

https://twitter.com/oppomobileindia/status/1269926222772961280

کیمرہ

اگر کیمرے کی بات کریں، تو OPPO A12  میں دوئل ریئر کیمرا دیا گیا ہے، جس کا پرائمری کیمرا 13 MP کا اور دوسرا 2 MP کا ہے۔ اس کا سیلفی کیمرا 5 MP کا ہے۔ یہ فون 6x زوم اور برسٹ موڈ سے لیس ہے۔ اس میں ایک شاندار رنگین موڈ ہے جو پکسل گریڈ کلر میپنگ الگورتھم کی مدد سے کم روشنی والی جگہوں میں بھی بہترین تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے کیمرا میں AI خوبصورتی کی خصوصیت ہے جس سے بالکل قدرتی شاٹس لینے میں مدد ملتی ہے۔

بہترین سیکیورٹی

سیکیورٹی کے لحاظ سے دیکھیں، تو اس فون میں اس کا بھی خیال رکھا گیا ہے، صارف کے شاندار تجربے کے پیش نظر، OPPO A12 کے بیک پینل پر فنگر پرنٹ سینسر دیا گیا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ AI فیشئل انلاک کی بہترین خصوصیت بھی فراہم کی گئی ہے جو فون کو بہت تیزی سے انلاک کرنے میں معاون ہے۔


قیمت کی اگر بات کریں، تو اس زبردست فون کا 3GB+ 32GB کا ویریئنٹ صرف 9,990 روپے میں دستیاب ہوگا، جبکہ 4GB+ 64GB کا ویریئنٹ 11,490 روپے میں دستیاب ہوگا۔ اس فون کو خریدنے پر آپ کو بہت سی بڑی پیش کشوں کا فائدہ بھی ملے گا۔

اگر آپ یہ فون 21 جون تک خریدتے ہیں تو آپ کو 6 ماہ کی توسیعی ضمانت (گارنٹی) ملے گی۔

اس فون کو Bank of Baroda کے کریڈٹ کارڈ EMI اور Federal Bank کے ڈیبٹ کارڈ EMI سے خریدنے پر آپ کو %5 کیش بیک ملے گا، جبکہ 6 ماہ تک کریڈٹ کارڈ EMI اور ڈیبٹ کارڈ EMI پر کوئی اضافی قیمت نہیں لگے گی۔ نیز، Bajaj Finserv، IDFC First Bank, Home Credit, HDB Financial Services اور ICICI Bank کی جانب سے کئی عمدہ پیش کشیں پیش کی جا رہی ہیں۔ مجموعی طور پر، ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ فون آپ کے لیے پیسہ وصولنے والا ثابت ہوگا اور اگر ہم اس رینج میں دستیاب اسمارٹ فون کے بارے میں بات کریں تو اس کی عمدہ خصوصیات اسے بہترین بنا دیتی ہیں۔

(پارٹنرڈ پوسٹ)۔
First published: Jun 10, 2020 11:30 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading