منٹوں میں بنے گا پین کارڈ، انکم ٹیکس محکمہ اگلے کچھ دنوں میں لا رہا ہے نئی سروس

ایک پائلٹ پروجیکٹ کے تحت آٹھ دنوں میں 62,000 سے زیادہ ای پین جاری کئے گئے ہیں۔ اب اسے پورے ملک میں نافذ کرنے کی تیاری ہے۔

Nov 05, 2019 12:24 PM IST | Updated on: Nov 05, 2019 12:25 PM IST
منٹوں میں بنے گا پین کارڈ، انکم ٹیکس محکمہ اگلے کچھ دنوں میں لا رہا ہے نئی سروس

فائل فوٹو

نئی دہلی۔ انکم ٹیکس محکمہ اب جلد ہی منٹوں میں پین کارڈ بنوانے کی سہولت شروع کرنے والا ہے۔ اس سہولت میں آدھار کارڈ کے ذریعہ درخواست دہندہ کی تفصیلات لی جائیں گی جس سے پین کی تفصیلات کا تصدیقی عمل کرنا آسان ہو گا۔ ٹائمس آف انڈیا اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ سروس اگلے کچھ ہفتوں میں شروع ہو جائے گی۔

ایک آفیسر نے بتایا کہ الیکٹرانک پین( ای پین) کی سہولت مفت میں دستیاب کرائی جائے گی۔ ای پین بنوانے کے لئے آدھار کارڈ کی تفصیلات کو ویریفائی کیا جائے گا۔ اس کو ویریفائی کرانے کے لئے آپ کے پاس ایک او ٹی پی آئے گا۔ چونکہ آدھار میں دئیے گئے ڈیٹا جیسے پتے، والد کا نام اور تاریخ پیدائش آن لائن ایکسس کر کے کیا جائے گا، اس لئے پین کارڈ بنوانے کے لئے کچھ بنیادی جانکاری کے علاوہ کسی بھی دستاویز کو اپ لوڈ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہو گی۔

Loading...

پین جنریٹ ہونے کے بعد درخواست دہندہ کو ایک ڈیجیٹل طور پر دستخط شدہ ای پین جاری کر دیا جائے گا جس میں ایک کیو آر کوڈ ہو گا۔ ایک آفیسر کے مطابق، جعل سازی اور ڈیجیٹل فوٹو شاپنگ کو روکنے کے لئے کیو آر کوڈ میں جانکاری  اینکرپٹ کی جائے گی۔ ایک پائلٹ پروجیکٹ کے تحت آٹھ دنوں میں 62,000 سے زیادہ ای پین جاری کئے گئے ہیں۔ اب اسے پورے ملک میں نافذ کرنے کی تیاری ہے۔

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com