پین کارڈ کو آدھار سے لنک کرنے کی تاریخ میں توسیع ، جانیں کیسے کریں لنک

مرکزی حکومت نے پین اور آدھار کو لنک کرنے کی آخری تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کردی ہے۔ اس سے قبل اس کو 30 ستمبر تک کا وقت دیا گیا تھا۔

Sep 28, 2019 11:57 PM IST | Updated on: Sep 28, 2019 11:59 PM IST
پین کارڈ کو آدھار سے لنک کرنے کی تاریخ میں توسیع ، جانیں کیسے کریں لنک

پین کارڈ کو آدھار سے لنک کرنے کی تاریخ میں توسیع ، جانیں کیسے کریں لنک

مرکزی حکومت نے پین اور آدھار کو لنک کرنے کی آخری تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کردی ہے۔  اس سے قبل اس کو 30 ستمبر تک کا وقت دیا گیا تھا۔ سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس نے ہفتے کے روز ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈیڈ لائن میں تین ماہ کی توسیع کی اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ اب 31 دسمبر تک آدھار اور پین کو جوڑا جاسکتا ہے۔

لنک نہیں کیا تو کیا ہوگا ؟ ۔

Loading...

ٹیکس ایکسپرٹ گیری چڈھا بتاتی ہیں کہ ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے کہ لنک نہیں کرنے پر کیا ہوگا ۔ حکومت کو اس معاملہ میں بتانا چاہئے کہ بے کار ہوچکے پین کارڈ کیا دوبارہ ایکٹو ہوسکتے ہیں یا نہیں ۔ فی الحال حکومت کے قوانین کے مطابق پین کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنا ضروری ہے ۔ اگر آپ نے لنک نہیں کیا ہے تو آپ کا پین کارڈ بیکار ہوجائے گا ۔

ہوسکتا ہے ان ویلیڈ

ٹیکس ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ کے پاس پین کارڈ ہے ہی نہیں ، یعنی آپ کے پاس پین کارڈ کبھی نہیں تھا ۔ دوسری طرف ان آپریٹیو کا مطلب ہے کہ آپ اس کا استعمال اس وقت تک نہیں کرسکتے ، جب تک آپ اس کو آدھار سے لنک نہیں کرا دیتے ہیں ۔ حالانکہ سرکاری طور پر ان دونوں الفاظ کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے ۔

کیسے کریں پین کارڈ کو آدھار سے لنک

آپ کو ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ انکم ٹیکس انڈیا ای فائلنگ ڈاٹ جی او وی ڈاٹ ان پر جانا ہوگا ۔ یہاں پر آپ کو لنک آدھار کا آپشن نظر آئے گا ۔ اس پر کلک کریں ۔ ایک نیا ونڈو کھل جائے گا ۔ اس ونڈو میں اپنا آدھار نمبر ، پین نمبر ، نام اور کیپچا کوڈ داخل کریں ۔ اس کے بعد لنک آدھار پر کلک کردیں ۔ کلک کرتے ہی آپ کا پین کارڈ آدھار کارڈ سے لنک ہوجائے گا ۔

 

Loading...