உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    New Income Tax Portal: وزارت فائنانس کے عہدیداروں نے Infosys کے سی ای او کے ساتھ کی جائزہ میٹنگ

    انفوسس نے اس پورٹل کو تیار کیا ہے۔

    انفوسس نے اس پورٹل کو تیار کیا ہے۔

    انفوسس کو 2019 میں نیکسٹ جنریشن کی انکم ٹیکس داخل کرنے کا سسٹم تیار کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔ اس کے پیچھے مقصد ہے کہ ریٹرن کی جانچ کے وقت کو 63 دن سے کم کر کے ایک دن کرنا اور ری فنڈ کو تیز کرنا تھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: فائنانس سکریٹری ترون بجاج نے فائنانس منسٹری کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ جمعراتک و ملک کی اہم سافٹ ویئر سروس کمپنی انفوسس (Infosys) کے ایم ڈی اور سی ای او سلیل پاریکھ (Salil Parekh) کے ساتھ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے نئے پورٹل (New IT Portal) کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ کی۔ انفوسس نے اس پورٹل کو بنایا ہے۔

      پورٹل کے ذریعے مالی سال 2020-21 کے لئے اب تک 3.5 کروڑ سے زیادہ انکم ٹیکس ریٹرن (ITR) داخل کیے گئے ہیں۔ شروعات میں پورٹل کا استعمال کرنے میں یوزرس کو گڑبڑیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد وزارت نے انفوسس کو فوری اس کے حل کے احکامات دیے تھے۔

      وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بجاج نے پاریکھ کے ساتھ پورٹل سے متعلق جائزہ اجلاس لیا، جس میں وزارت کے دیگر سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔ انفوسس کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق پورٹل کے مظاہرے کی نگرانی کے لئے ایک ’وار روم‘ کا قیام اور تکنیکی انفرااسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے سے کئی قدم اُٹھائے گئے ہیں۔ بیان کے مابق انفوسس نے وزارت کو اپنی تیاریوں کے بارے میں یقین دلایا ہے اور کہا ہے کہ ٹیکس ادا کرنے والے سہولت بخش طریقے سے آئی ٹی ریٹرن داخل کرسکیں گے۔

      نزدیک آچکی ہے انکم ٹیکس ریٹرن کی آخری تاریخ
      مالی سال 2020-21 کے لئے آئی ٹی آر داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 ہے۔

      سال 2019 میں انفوسس کو ملا تھا ٹھیکہ
      انفوسس کو 2019 میں نیکسٹ جنریشن کی انکم ٹیکس داخل کرنے کا سسٹم تیار کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔ اس کے پیچھے مقصد ہے کہ ریٹرن کی جانچ کے وقت کو 63 دن سے کم کر کے ایک دن کرنا اور ری فنڈ کو تیز کرنا تھا۔

      7 جون کو شروع ہوا تھا نیا پورٹل
      گزشتہ 7 جون کو کافی زوروشور سے نئے انکم ٹیکس پورٹل www.incometax.gov.in کی شروعات کی گئی تھی۔ پورٹل پر تکنیکی مسائل کی وجہ سے وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے 22 جون کو انفوسس کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ انفوسس نے ہی اس نئی ویب سائٹ کو تیار کیا ہے۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: