ہوم » نیوز » معیشت

ہوائی سفر میں سختی، بغیر RTPCR منفی رپورٹ کے فلائٹ میں نہیں بیٹھ پائیں گے اب

فلائٹ میں بغیر RTPCR نگیٹو رپورٹ کے طیارے میں نہ بٹھایا جائے گا۔ ں جے پور کے ضلع کلکٹر انترسنگھ نہرا نے کہا ہے کہ ایئرلائنس کو اپنے مسافروں کو اطلاع دے کر یہ یقینی بنانا ہوگا کہ طیارے میں کوئی بھی مسافر بغیر آرٹی پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ (RTPCR test negative report) کے بغیر داخل نہ ہو۔ انہوں نے کہا اس ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں پر کارروائی کی جائے گی۔

  • Share this:
ہوائی سفر میں سختی، بغیر RTPCR منفی رپورٹ کے فلائٹ میں نہیں بیٹھ پائیں گے اب
ایئرلائنس کو اپنے مسافروں کو اطلاع دے کر یہ یقینی بنانا ہوگا کہ طیارے میں کوئی بھی مسافر بغیر آرٹی پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ (RTPCR test negative report) کے بغیر داخل نہ ہو۔

جے پور: راجستھان میں جے پور کے ضلع کلکٹر انترسنگھ نہرا نے کہا ہے کہ ایئرلائنس کو اپنے مسافروں کو اطلاع دے کر یہ یقینی بنانا ہوگا کہ طیارے میں کوئی بھی مسافر بغیر آرٹی پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ (RTPCR test negative report) کے بغیر داخل نہ ہو۔ کورونا وائرس وبا (Corona era)کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ضلع کلکٹر انترسنگھ نہرا نے آج جے پور ہوائی اڈے پر مختلف ایئرلائن کمپنیوں کے نمائندوں کی میٹنگ میں کہا کہ اگرکوئی بھی مسافر بغیر 72 گھنٹے کے اندر کرائے گئے آرٹی پی سی آر RTPCR ٹیسٹ کی کووڈ منفی رپورٹ کے ساتھ طیارے میں داخل ہوتا ہے تو اسے جے پور ہوائی اڈے پر سیمپل لیکر ضوابط کے مطابق 15 دن کے لئے کوارنٹائن کردیا جائے گا۔


انہوں نے اس نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام عمر کے مسافروں، چارٹرڈ فلائٹ سے آنے والے مسافروں کے لئے بھی منفی ٹیسٹ رپورٹ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ایئرلائنس کمپنیاں یکم اپریل کے بعد سفرکرنے والے اپنے 45 سال سے زیادہ عمرکے مسافروں کو کووڈ ویکسین لگوانے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی ایئرپورٹ پر 500 سے 700 کورونا سیمپل لیکرٹیسٹنگ (coronavirus test )کی جارہی ہے۔ ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر جے ایس بلہارا نے بھی ایئرلائنس کمپنیوں کے نمائندوں سے کووڈ سے متعلق پروٹوکال پر عمل کروانے کی اپیل کی۔ اگر کوئی بھی مسافر 72 گھنٹے کے اندر کرائے گئے۔ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی کووڈ نگیٹو کے بغیر طیارے میں چڑھتا ہے تو اسے جے پور ہوائی اڈے پر سیمپل لیکر قانون کے مطابق 15 دن کیلئے آن بورڈ نہیں کردیا جائے گا۔


کورونا ویکیسین لینے والوں کو دی جاسکتی ہے چھوٹ

انترسنگھ نہرا نے آج جے پور ہوائی اڈے پر ٹرمینل 1 پر مختلف طیارہ کمپنیوں کے نمائندوں کی میٹنگ میں کہا کہ سبھی عمر کے مسافروں، چارٹرڈ فلائٹ سے آنے والے مسافروں کیلئے بھی کورونا رپورٹ کا منفی (coronavirus negative) ہونا لازمی ہے۔ ایک اپریل سے سبھی ایئر لائن کمپنیاں سفر کرنے والے اپنے 45 سال سے زیادہ عمر والے مسافروں کو کووڈ ویکسین لگوانے کیلئے بھی کہیں گی۔ اگر کسی نے کووڈ وکیسین کی دونوں ڈوز لگوا لی ہیں تو ممکن ہے کہ اس ےآنے والے وقت میں سفر کرنے کیلئے کورونا وائرس ٹیسڑ سے چھوت مل جائے۔

فلائٹ میں بغیر RTPCR نگیٹو رپورٹ کے طیارے میں نہ بٹھایا جائے گا۔ ں جے پور کے ضلع کلکٹر انترسنگھ نہرا نے کہا ہے کہ ایئرلائنس کو اپنے مسافروں کو اطلاع دے کر یہ یقینی بنانا ہوگا کہ طیارے میں کوئی بھی مسافر بغیر آرٹی پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ (RTPCR test negative report) کے بغیر داخل نہ ہو۔ انہوں نے کہا اس ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں پر کارروائی کی جائے گی۔


ریلو کو بھی دی ہدایت
وہیں ضلع کلکٹر انترسنگھ نہرا نے ریلوے کو بھی اس سلسلے میں ہدایات دی ہیں کہ کوئی بھی مسافر بغیر RTPCR کورونا منفی ٹیسٹ کے ملنے پر اسے کورنٹائن کر دیا جائے گا۔ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اور کورونا وبا ایکٹ کے تحت کارروائی بھی کی جا سکے گی۔
وہیں اس سے پہلے بجٹ ایئر لائن کمپنی اسپائس جیٹ (Spicejet) نے بھی اعلان کیا ہے کہ اگر Departure سے پہلے مسافر کورونا وائرس پازیٹو COVID positive پایا جاتا ہے تو کمپنی انہیں پورا پیسہ واپس کر دے گی۔ حالانکہ اس کیلئے مسافروں کو آرٹی۔پی سی آر (RT-PCR) ٹیسٹ کو SpiceHealth.com کے ساتھ بک کرنا ہوگا۔ سیمپل کے ہوم کلکشن کرنے کا آپشن: فی الحال یہ سہولت صرف دہلی ، گروگرام اور ممبئی میں ہی دستیاب ہے اور مسافر سیمپل کے ہوم کلکشن کرنے کا آپشن بھی منتخب بھی کرسکتے ہیں۔

299 روپے میں کووڈ ٹیسٹ coronavirus testکی سہولت:
اسپائس ہیلتھ (SpiceHealth.com) ملک کا سب سے سستا RT-PCR ٹیسٹ صرف 299 روپے میں پیش کرتا ہے جو کہ مارکیٹ کی قیمت 850 روپے کا ایک تہائی ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ صرف اسپائس جیٹ کے مسافر ہی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے بلکہ ہر کوئی شخص اسپائس جیٹ (SpiceHealth.com) کی اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکتا ہے لیکن اس کے لئے انہیں 499 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

نومبر 2020 سے یہ سہولت دے رہی ہے اسپائس جیٹ:
بتادیں کہ اسپائس ہیلتھ (SpiceHealth.com) ایک ہیلتھ کیئر کمپنی ہے جس کی بنیاد اسپائس جیٹ کے پرموٹر اجے سنگھ اور اونی سنگھ نے رکھی ہے جو نومبر 2020 سے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی سہولیت پیش کررہے ہیں۔ 25 مارچ کو اسپائس ہیلتھ نے کیرالہ میں موبائل COVID-19 ٹیسٹنگ کی سہولت شروعات کی۔ اب یہ سروس مہاراشٹر ، ہریانہ ، اتراکھنڈ اور مہاراشٹر سمیت پانچ ریاستوں میں دستیاب ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 28, 2021 07:38 AM IST