உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خوشخبری!UAE کے ساتھ آزاد تجارت معاہدے سے سستا ہوگاGold, آپ کو ہر تولہ پر ملے گا اتنے روپیے کا فائدہ

    UAE کے ساتھ ہندوستان کے معاہدے سے سستا ہوگا سونا۔

    UAE کے ساتھ ہندوستان کے معاہدے سے سستا ہوگا سونا۔

    معاہدے کا دوسرا بڑا اثر دبئی سے سونے کی درآمد پر پڑے گا۔ دراصل، حکومت ہند اس درآمد پر 1 فیصد سے کم درآمدی ڈیوٹی وصول کرے گی۔ یعنی درآمدی ڈیوٹی کی لاگت موجودہ 7.5 فیصد سے کم ہو کر 6.5 فیصد ہو جائے گی۔

    • Share this:
      نئی دہلی:ہندوستان اور متحدہ عرب امارات (UAE) نے ایک آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینا اور کم قیمت پر مصنوعات کا تبادلہ کرنا ہے۔ اس سے ملک کی جیولرز انڈسٹری کو بھی کافی فائدہ پہنچے گا اور سونا سستا(Cheaper Gold) ہو جائے گا۔

      دی بلین اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین یوگیش سنگھل کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے دونوں ممالک میں زیورات کے کاروبار میں اضافہ ہوگا۔ ہندوستانی صارفین کو سستی قیمتوں پر سونے کے زیورات بھی ملیں گے۔ معاہدے کے تحت، دبئی حکومت اب ہندوستان کی طرف سے زیورات کی برآمد پر دبئی میں عائد 5 فیصد درآمدی ڈیوٹی عائد نہیں کرے گی۔ اس سے ہندوستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور زیورات کی صنعت میں نئی ​​ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

      ہندوستانی گاہک کے ہر تولے پر 500 روپے کی ہوگی بچت
      معاہدے کا دوسرا بڑا اثر دبئی سے سونے کی درآمد پر پڑے گا۔ دراصل، حکومت ہند اس درآمد پر 1 فیصد سے کم درآمدی ڈیوٹی وصول کرے گی۔ یعنی درآمدی ڈیوٹی کی لاگت موجودہ 7.5 فیصد سے کم ہو کر 6.5 فیصد ہو جائے گی۔ اس سے ہندوستانی صارفین کو سونے کے زیورات خریدنے پر 500 روپے فی 10 گرام کا براہ راست فائدہ ملے گا اور وہ دبئی کے بجائے ہندوستان سے زیورات خریدنے کی طرف راغب ہوں گے۔

      اسمگلنگ پر لگے گی لگام اور مضبوط ہوگا روپیہ
      یوگیش سنگھل نے کہا کہ دبئی سے سستے سونے کی درآمد سے اسمگلنگ کو روکنے میں بھی مدد ملے گی۔ اس سے ایک طرف حکومت کے ریونیو کو نقصان نہیں پہنچے گا تو دوسری طرف انڈسٹری میں شفافیت بھی آئے گی۔ حکومت کے اس اقدام سے ہندوستان میں زرمبادلہ لانے میں بھی مدد ملے گی جس سے ہندوستانی کرنسی مضبوط ہوگی۔

      گزشتہ سال آیا 70 ٹن سونا
      ہندوستان ہر سال تقریباً 800 ٹن سونا درآمد کرتا ہے، جس میں دبئی کا بڑا حصہ ہے۔ مالی سال 2020-21 میں ہندوستان نے متحدہ عرب امارات سے 70 ٹن سونا درآمد کیا۔ آزاد تجارتی معاہدے کے تحت حکومت ہند نے یو اے ای سے ہر سال 200 ٹن سونے کی درآمد پر کم ڈیوٹی لگانے کی چھوٹ دی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: