ریلائنس کے سی ایم ڈی مکیش امبانی نے کہا : دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی معیشتوں میں ابھر رہا ہندوستان
ریلائنس کے سی ایم ڈی مکیش امبانی نے کہا : دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی معیشتوں میں ابھر رہا ہندوستان
Mukesh Ambani News: ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی معیشتوں میں ابھر رہا ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی اور منظم ریٹیل شعبوں میں ریلائنس ملک کی معیشت کو بہتر بنانے میں کردار ادا کررہا ہے ۔
ممبئی : ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی معیشتوں میں ابھر رہا ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی اور منظم ریٹیل شعبوں میں ریلائنس ملک کی معیشت کو بہتر بنانے میں کردار ادا کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جیو لگاتار ملک کے کروڑوں شہریوں کو ڈیجیٹل طور پر طاقتور بنا رہا ہے ۔ چھ مہینے کی چھوٹی سی مدت میں جیو ٹرو فائیو جی کو 2300 سے زیادہ شہروں اور قصبوں تک پہنچا دیا گیا ہے ۔ موبلیٹی اور جیو فائبر کے صارفین کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہوا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہتر مواد اور بڑھتی ڈیجیٹل خدمات کی وجہ سے جیو کے کاروبار میں موثر اضافہ ہوا ہے ۔ اسٹور میں آنے والے اور ڈیجیٹل صارفین کی تعداد اور ان کے آرڈر میں اضافہ سے ریٹیل کاروبار نے شاندار اضافہ درج کیا ہے ۔ ریلائنس ریٹیل کو لے کر مکیش امبانی نے کہا کہ ریٹیل میں ہم صارفین کیلئے لگاتار نئے پروڈکٹس جوڑتے جارہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ دنیا کا بہترین سے بہترین سامان ہم صارفین کو دستیاب کرائیں اور وہ بھی کفایتی داموں پر ۔ ہماری ٹیم لگاتار اس کوشش میں لگی رہتی ہے کہ آپ کو آرام سے شاپنگ کرنے کا موقع ملے اور خریدے گئے پروڈکٹس سے آپ پوری طرح مطمئن ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی بازار میں غیر یقیقنیت اور کموڈیٹی کے کاروبار میں پریشانیوں کے باوجود ریلائنس کے او ٹو سی ( آئل ٹو کیمیکلز) کاروبار نے اب تک کا سب س بڑا آپریٹنگ منافع درج کیا ہے ۔ ریلائنس کے تیل اور گیس کاروبار نے بھی دمدار اضافہ درج کیا ہے ۔ مجھے یہ جانکاری دیتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ اب ریلائنس ملک کے گھریلو گیس پروڈکشن میں 30 فیصد کردار ادا کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے ۔
سی ایم ڈی نے کہا کہ اس سال ہم نے یہ تجویز رکھی ہے کہ ہم جیو فائنانشیل سروسیز لمیٹیڈ کو لسٹ اور ڈیمرج کریں گے ۔ اس سے ہمارے شیئر ہولڈروں کو ایک نئے کاروبار میں شروع سے ہی حصہ داری کرنے کا موقع بھی ملے گا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔