ہوم » نیوز » معیشت

ہندستان میں cryptocurrency پر پابندی عائد کرنے کی تیاری، ان ممالک میں ڈجیٹل کرنسی سے کر سکتے ہیں خریداری

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کو صاف کیا کہ اعلی سطحی کمیٹی نے سبھی ورچوئل کرنسی پر ہندستان میں پابندی لگانے کا سجھاؤ دیا ہے۔ حالانکہ کسی حکوت کے ذریعے جاری کی گئی ورچوئل کرنسی پر کوئی پابندی نہیں لگائی جائے گی۔

  • Share this:

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کو صاف کیا کہ اعلی سطحی کمیٹی نے سبھی ورچوئل کرنسی پر ہندستان میں پابندی لگانے کا سجھاؤ دیا ہے۔ حالانکہ کسی حکوت کے ذریعے جاری کی گئی ورچوئل کرنسی پر کوئی پابندی نہیں لگائی جائے گی۔ وزیر خزانہ نے حکومت کے رخ پر دوبارہ زور دیتے ہوئے کہا کہ cryptocurrency یا لیکگل ٹینڈر یا کوئن کا درجہ نہیں دیا جائے گا۔ ان کرپٹرو ایسیٹرس کو غیر قانونی و پیمنٹ سسٹم سے ختم کرنے کیلئے سبھی ضروری قدم اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت فوری طور پر بلاکچین ٹکنالوجی کے امکان کو ایکسپلور کر رہی ہے تاکہ ڈجیٹل اکنامی کو ایک نیا مقام تک پہنچایا جائے۔

اس درمیان آیئے جانتے ہیں کہ کرپٹو کرنسی (cryptocurrency) کیا ہوتا ہے اور کن ممالک کی حکومتیں ڈجیٹل کرنسی کے سیکٹر میں کام کر رہی ہیں۔ ہم یہ بھی جانیں کہ ہندستان کے علاوہ اوت کون سے ملک ہیں جو سرکاری ڈجیٹل کرنسی کے امکان تلاش کر رہے ہیں۔

کیا ہوتا ہے cryptocurrency؟

کرپٹو کرنسی cryptocurrency سبھی طرح کی ورچوئل کرنسی کیلئے ایک جینیرک نام ہے۔ کرپٹو کرنسی کا ایک یونٹ بیحد ڈجیٹل کوڈ ہوتا ہے۔ اس کوڈ کی نقل نہیں کی جا سکتی ہے۔ عام کرنسی کی طرح کرپٹو کرنسی کو بھی ایکسچینج میڈیم کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے ڈجیٹل ایسیٹس کیلئے تیار کیا جاتا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ بدھ کی صبح تک بٹ کوئن ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دراصل الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا نے دو دن پہلے اعلان کیا کہ وہ ڈجیٹل کرنسی بٹ کوئن میں 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس کے بعد بٹ کوئن کی قیمت تیزی سے اچھلی ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Feb 10, 2021 06:43 PM IST