உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڑی خبر! سستا ہوگا کھانے کا تیل اور سونا و چاندی! سرکار نے بیس امپورٹ پرائس میں کی کٹوتی

    بڑی خبر! سستا ہوگا کھانے کا تیل اور سونا و چاندی! سرکار نے بیس امپورٹ پرائس میں کی کٹوتی

    بڑی خبر! سستا ہوگا کھانے کا تیل اور سونا و چاندی! سرکار نے بیس امپورٹ پرائس میں کی کٹوتی

    آنے والے دنوں میں کھانے کا تیل اور سونے کی قیمتوں میں کمی آسکتی ہے ۔ ایسا اس لئے کیونکہ سرکار نے اس پندرہ دن میں خوردنی تیلوں ، سونے اور چاندی کی بنیادی درآمدی قیمتوں میں کمی کی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : آنے والے دنوں میں کھانے کا تیل اور سونے کی قیمتوں میں کمی آسکتی ہے ۔ ایسا اس لئے کیونکہ سرکار نے اس پندرہ دن میں خوردنی تیلوں ، سونے اور چاندی کی بنیادی درآمدی قیمتوں میں کمی کی ہے ۔ سرکار نے گزشتہ پندرہ دن کو لے کر ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی بازار کی قیمتوں میں بہتری دیکھی گئی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ تین روزہ دورے پر آج پہنچیں گے جموں، لااینڈ آرڈر کا لیں گے جائزہ


      منی کنٹرول کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستانی حکومت نے جمعہ دیر رات اس بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق سرکار نے خام پام آئل کا بیس پرائس 996 ڈالر فی ٹن سے کم کر 937 ڈالر کردیا ہے ۔ اس کے بعد اندازہ لگایا جارہا ہے کہ پام آئل کے بیس پرائس میں کٹوتی سے خوردنی تیلوں کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے ۔ بتادیں کہ اسی کی بنیاد پر یہ کیلکولیشن ہوتا ہے کہ درآمد کرنے والوں کو کتنا ٹیکس دینا ہوگا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ملائم سنگھ یادو کی حالت مستحکم، ملک بھر میں دعاوں کا دور جاری


      اس کے علاوہ آر بی ڈی پام تیل کا بیس پرائم 1019 ڈالر سے کم ہوکر 982 ڈالر فی ٹن ، آر بی ڈی پامولن کا بیس پرائس 1035 ڈالر سے گھٹا کر 998 ڈالر فی ٹن، کچے سویابین تیل کا بیس پرائس 1362 ڈالر سے کم کرکے 1257 ڈالر فی ٹن کردیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ سونے اور چاندی کے بیس پرائس میں بھی کمی کی گئی ہے ۔

      غور طلب ہے کہ ہندوستان دنیا میں خوردنی تیلوں اور چاندی کا سب سے بڑا امپورٹر ہے اور سونے کا دوسرا سب سے بڑا کنزیومر ہے ۔ بازار کے جانکار بتاتے ہیں کہ بیسک امپورٹ پرائس کم ہونے سے کسٹم ڈیوٹی کم ہوجاتی ہے ۔ ایسے میں اس کا سیدھا مطلب یہ سمجھا جاسکتا ہے کہ کھانے کے تیل کے ساتھ ساتھ گھریلو بازار میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بھی کچھ کمی آسکتی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: