ہوم » نیوز » معیشت

! مودی حکومت کا بڑا فیصلہ: ریل میں مفت میں سفر کر پائیں گے سرکاری ملازمین کے بچے

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے اپنے ملازمین کے دو بچوں کو اب 33 سال کی عمر تک مفت یاترا(سفر) کا پاس دے گا۔ پہلے یہ عمر 21 سال کی عمر تک تھی۔

  • Share this:
! مودی حکومت کا بڑا فیصلہ: ریل میں مفت میں سفر کر پائیں گے سرکاری ملازمین کے بچے
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے اپنے ملازمین کے دو بچوں کو اب 33 سال کی عمر تک مفت یاترا(سفر) کا پاس دے گا۔ پہلے یہ عمر 21 سال کی عمر تک تھی۔

لوک سبھا انتخابات سے پہلے مودی حکومت سرکاری ملازمین کو ایک اور  بڑا تحفہ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے  مطابق ریلوے اپنے ملازمین کے دو بچوں کو اب 33 سال کی عمر تک مفت یاترا(سفر) کا پاس دے گا۔ پہلے یہ عمر 21 سال کی عمر تک تھی۔ وزیر ریل پیش گوئل نے اس کے احکام بھی جاری کر دئے ہیں۔ وزیر ریل نے آل انڈیا ریسلوے فیڈریشن کے ساتھ میٹنگ کے بعد اس تجویز کو ہری جھنڈی دی۔ وزیر ریل نے سبھی منڈل ریلوے مینیجرز کو خط جاری کر دئے گئے ہیں۔

ریل ملازمین کا یہ مطالبہ سالوں سے چل رہا تھا۔ ریل ملازمین کا کہنا تھا کہ ان کے بچے 20 یا 21 سال کی عمر کے بعد ہی زیادہ سفر کرتے ہیں۔ وہ دوسری ریاستوں یا شہروں میں پڑھائی کے بعد امتحان دینے یا پھر دوسرے کورس کے لئے باہر جاتے ہیں۔ اس وجہ سے ریلوے ملازمین نے حکومت سے بچوں کو ریل سفر کی دی جانے وانے والی سہولیات کی وقت کی حد بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا

شادی کے بعد بیٹی کو نہیں ملے گی یہ سہولیت

اس سہولیت کے تحت ملازم کے بیٹے اور بیٹی دونوں ہی شامل ہیں ، پر بیٹی شادی ہوتے ہی مفت سفر پاس سے محروم ہو جائے گی۔ بیٹے کی شادی کے بعد یعنی 33 سال کی عمر تک سفر کر سکیں گے بشرط وہ خود پر منحصر نہ ہوں۔ مطلب خود سرکاری نوکری کر رہے ہیں تو اس سہولیت سے محروم ہو جائیں گے۔

First published: Jan 25, 2019 10:01 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading