کووڈ19 وبا کے درمیان ایئر لائن IndiGo کو تیسری سہ ماہی میں 620 کروڑ روپے کا نقصان
کووڈ- 19 وبا کے درمیان ہوا بازی کے شعبے میں کمی کے سبب ایئر لائن انڈیگو (Airlines IndiGo) کو رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 620 کروڑ روپے کا خالص نقصان ہوا ہے۔ انڈیگو
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 29, 2021 09:17 PM IST

کووڈ- 19 وبا کے درمیان ہوا بازی کے شعبے میں کمی کے سبب ایئر لائن انڈیگو (Airlines IndiGo) کو رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 620 کروڑ روپے کا خالص نقصان ہوا ہے۔ انڈیگو
کووڈ- 19 وبا کے درمیان ہوا بازی کے شعبے میں کمی کے سبب ایئر لائن انڈیگو (Airlines IndiGo) کو رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 620 کروڑ روپے کا خالص نقصان ہوا ہے۔ انڈیگو (IndiGo) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کمپنی کے سہ ماہی مالی نتائج کی منظوری دی گئی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 31 دسمبر 2020 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں ایئر لائن کو 620.1 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اس مدت کے دوران پابندیوں کی وجہ سے اس کی نشستوں میں 40.8 فیصد کمی واقع ہوئی۔ آپریشن سے اس کی آمدنی 50.6 فیصد کم ہوکر 4،910 کروڑ روپے ہوگئی۔
کمپنی نے کہا کہ اس کی بیلنس شیٹ ابھی بھی بہت مضبوط ہے۔ اس کی کل نقد رقم 18،365.3 کروڑ ہے۔
انڈیگو کے چیف ایگزیکٹو رونوجوائے دتہ نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ چند ماہ میں باقاعدہ بین الاقوامی پروازیں شروع ہوجائیں گی۔ کمپنی کے منافع میں واپسی کے لئے صلاحیت میں اضافہ اور ہوائی جہاز کا مکمل استعمال ضروری ہے۔
اسپائس جیٹ بک بے فکر سیل (SpiceJet Book Befikar Sale) 13) جنوری سے شروع ہوا تھا اور یہ بھی 22 جنوری تک چلے گا۔ اسپاٹس جیٹ کے اسخاص آفر کو جو شخص 22 جنوری تک ٹکٹ بک کرلے گا اس پر ایک اپریل 2021 سے 30 ستمبر 2021 کے درمیان سفر کر سکتے ہیں۔ یعنی اگر آپ اپریل سے ستمبر کے دوران کہیں گھومنے کی پلاننگ کر رہے ہیں تو یہ آفر آپ کے لئے سب سے اچھا ہے۔ یا پھر آپ کو طویل عرصے سے کہیں جانے کی پلاننگ کو ٹال رہے ہیں تو اپریل سے ستمبر کے درمیان یہ سفر کا شاندار موقع ہے۔
سستے ٹکٹوں کے ساتھ دوسرے فائدے بھی۔۔
کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ مسافر ایک اپریل 2021 سے 30ستمبر 2021کے ٹکٹوں کیلئے اس آفر کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کمہنی نے اس سیل کے تحت کچھ دیگر شاندار فائدے دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ایئر لائن کے ہر کسٹمر کو فی فلائٹ بیس فیئر کی برابر رقم کا ایک مفت واؤچر بھی دے رہی ہے۔ حالانکہ واؤچر زیادہ سے زیادہ ایک ہزار روپئے کا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بے فکر سی؛ کے تحت ایئر لائن سفر سے اکیس دن پہلے تک ٹکٹوں کی ایک بار بغیر کسی ادائیگی کے ٹکٹوں کی ری شیڈولنگ اور کینسیلینشن کی سہولت بھی دے رہی ہے۔
(نیوز ایجنسی: یون این آئی کے ان پٹ کے ساتھ)