آج سے چوڑے شکل والے بوئنگ777 جہازوں کو آپریٹ کرے گا انڈیگو، کھانے کی بکنگ کرسکیں گے مسافر

آج سے چوڑے شکل والے بوئنگ777 جہازوں کو آپریٹ کرے گا انڈیگو، کھانے کی بکنگ کرسکیں گے مسافر

آج سے چوڑے شکل والے بوئنگ777 جہازوں کو آپریٹ کرے گا انڈیگو، کھانے کی بکنگ کرسکیں گے مسافر

ایئرلائن کے عہدیداروں نے کہا، بوئنگ 777 جہاز میں اکنامی اور بزنس دونوں زمرے دستیاب ہوں گی۔ اس میں 400 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    انڈیگو آج بدھ سے دہلی-استنبول راستے پر چوڑے شکل والے بوئنگ 777 جہازوں کو آپریٹ کرنا شروع کر رہا ہے۔ یہ اطلاع کمپنی کے عہدیداروں نے کل منگل کو دی۔

    گروگرام میں واقع ہیڈکوارٹر والی انڈیگو 16 سے زیادہ سالوں سے اب تک صرف پتلے شکل والے اکنامی زمرے کے جہازوں کو ہی آپریٹ کرتی رہی ہے۔ اب اس کے بیڑے میں پہلی مرتبہ ایک جوڑی چوڑے شکل والے جہاز شامل کیے جارہے ہیں۔


    جہاز میں کھانے اور شراب کی بُکنگ کرپائیں گے مسافر
    ایئرلائن کے عہدیداروں نے کہا، بوئنگ 777 جہاز میں اکنامی اور بزنس دونوں زمرے دستیاب ہوں گی۔ اس میں 400 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ چوڑے شکل والے جہازوں سے ہندوستان اور ترکی کے درمیان ہوائی سفر کے بڑھتے مطالبے کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ وبا کے بعد ترکی سب سے مقبول سیاحتی مقامات میں سے ایک کے طور پر ابھر کر سامنے اایا ہے۔ گاہک اب جہاز میں پہلے سے کھانے کی بکنگ کر پائیں گے اور اڑان کے دوران شراب بھی خرید پائیں گے۔

    دوسری جانب، ایئر لائن کمپنی ایئر انڈیا نے پرواز کے دوران شراب پیش کرنے کی پالیسی میں ترمیم کی ہے۔ جہاز میں بڑھتی بدسلوکی کے واقعات کے درمیان ایئرلائن کی جانب سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ ایئر انڈیا کے مطابق، پروز کے دوران شراب محفوظ طریقے سے پیش کی جائے گی۔ مسافروں کو وبارہ شراب پیش کرنے سے منع کرنے کے لئے سمجھداری سے کام لیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:
    آج سے بدل جائیں گے یہ بڑے قوانین، آپ کی جیب پر ہوگا سیدھا اثر، جانئے کیسے

    یہ بھی پڑھیں:

    ٹاٹا گروپ کی ملکیت والی ایئرلائن کمپنی پر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے گزشتہ چند دنوں میں دو بین الاقوامی پروازوں میں مسافروں کے نامناسب رویے کے بعد غفلت برتنے پر جرمانے عائد کیے ہیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: