اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آج سے لاگو ہوگا ہند-آسٹریلیا آزاد تجارتی معاہدہ، 6000 سے زائد مصنوعات کا ڈیوٹی فری ایکسپورٹ

    آج سے لاگو ہوگا ہند-آسٹریلیا آزاد تجارتی معاہدہ، 6000 سے زائد مصنوعات کا ڈیوٹی فری ایکسپورٹ

    آج سے لاگو ہوگا ہند-آسٹریلیا آزاد تجارتی معاہدہ، 6000 سے زائد مصنوعات کا ڈیوٹی فری ایکسپورٹ

    ہندوستانی ایکسپورٹ تنظیموں کے یونین (فیو) کے نائب صدر خالد خان نے مزید کہا کہ، یہ سمجھوتہ لاگو ہونے کے پہلے دن سے ہمارے لے لامحدود مواقع دستیاب ہوں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان عبوری آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) جمعرات یعنی آج سے نافذ العمل ہوگا۔ اس کے بعد آسٹریلیا کو ہندوستان کی چھ ہزار سے زائد مصنوعات کی برآمد پر کوئی ڈیوٹی نہیں لگے گی۔ اس معاہدے پر 2 اپریل 2022 کو دستخط ہوئے تھے۔

      اس سے آسٹریلیائی بازار میں ہزاروں گھریلو سامان جیسے کپڑا، چمڑہ و دیگر کو ٹیکس فری پہنچ حاصل ہوپائے گی۔ ایکسپورٹرس اور انڈسٹریل سیکٹر کے ماہرین کے مطابق، یہ معاہدہ قریب پانچ سالوں میں دوطرفہ تجارت کو دوگنا کر کے 50-45 بلین امریکی ڈالر تک پہنچانے میں مدد کرے گا۔

      اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ (ای سی ٹی اے) آسٹریلیائی بازار میں کپڑا، چمڑہ، فرنیچر، زیورات اور مشنری سمیت چھ ہزار سے زیادہ شعبوں کے ہندوستانی ایکسپورٹروں کو ٹیکس فری پہنچ فراہم کرے گا۔ ای سی ٹی اے پر 2 اپریل کو دستخط کیے گئے تھے۔ اس سے ٹیکسٹائل اور ملبوسات، زرعی اور مچھلی کی مصنوعات، چمڑے، جوتے، فرنیچر، کھیلوں کے سامان، زیورات، مشینری اور بجلی کے سامان سمیت محنت کش شعبوں کو بہت زیادہ فوائد حاصل ہوں گے۔

      فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن( ایف آئی ای او) کے نائب صدر خالد خان نے کہا کہ آسٹریلیا ہندوستانی ایکسپورٹروں کے لیے اہم بازاروں مین سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا، یہ معاہدہ لاگو ہونے کے دن یعنی آج 29 دسمبر سے ہمارے لیے لامحدود مواقع فراہم کرے گا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      مکیش امبانی کا  کمال، 20 سالوں میں 20 گُنا بڑھاریلائنس کا منافع، سرمایہ کار ہوئے مالا مال

      یہ بھی پڑھیں:

      ہندوستان کو پہلے دن سے ہی مل پائے گا فائدہ: فیو
      ہندوستانی ایکسپورٹ تنظیموں کے یونین (فیو) کے نائب صدر خالد خان نے مزید کہا کہ، یہ سمجھوتہ لاگو ہونے کے پہلے دن سے ہمارے لے لامحدود مواقع دستیاب ہوں گے۔ ایف ٹی اے کے تحٹ آسٹریلیا پہلے دن سے قیمتوں کے حساب سے قریب 96.4 فیصدی ایکسپورٹ زیرو ٹیکس پہنچ کی پیشکش کررہا ہے۔ اس میں کئی ایسے پروڈکٹس شامل ہیں، جس پر آسٹریلیا ابھی پانچ فیصدی تک ڈیوٹی ٹیکس لگاتا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: