உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریلائنس جیو کی بدولت ٹیلی کام انڈسٹری کی اوسط 4 -جی ڈاون لوڈ اسپیڈ میں اضافہ

    ریلائنس جیو کی بدولت ٹیلی کام انڈسٹری کی اوسط 4 -جی ڈاون لوڈ اسپیڈ میں اضافہ

    ریلائنس جیو کی بدولت ٹیلی کام انڈسٹری کی اوسط 4 -جی ڈاون لوڈ اسپیڈ میں اضافہ

    4 جی موبائل صارفین کیلئے خوشخبری ہے کیونکہ ریلائنس جیو کے دم پر ٹیلی کام انڈسٹری کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ بڑھ رہی ہے۔ ملک کی تین بڑی کمپنیوں کی 4 جی اسپیڈ میں اُچھال دیکھنے کو ملا ہے۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی ریلائنس جیو نے اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں ایئرٹیل اور وی آئی (ووڈافون ۔ آئیڈیا) کو ایک بار پھر بھاری فرق سے مات دی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: 4 جی موبائل صارفین کیلئے خوشخبری ہے، کیونکہ ریلائنس جیو کے دم پر ٹیلی کام انڈسٹری کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ بڑھ رہی ہے۔ ملک کی تین بڑی کمپنیوں کی 4 جی اسپیڈ میں اُچھال دیکھنے کو ملا ہے۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی ریلائنس جیو نے اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں ایئرٹیل اور وی آئی (ووڈافون ۔ آئیڈیا) کو ایک بار پھر بھاری فرق سے مات دی ہے۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (TRAI) کے حالیہ جاری اعداد و شمار کے مطابق، ستمبر میں ریلائنس جیو کی اوسط ڈاون لوڈ اسپیڈ 20.9 ایم بی پی ایس ماپی گئی۔ جیو کی 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ ایئرٹیل سے 9 ایم بی پی ایس تو وی آئی انڈیا سے 6.5 ایم بی پی ایس زیادہ رہی۔ گزشتہ ماہ یعنی اگست کے مقابلے جیو کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ میں اُچھال دیکھنے کو ملا ہے۔ گزشتہ ماہ اسپیڈ 18.2 ایم بی پی ایس ناپی گئی تھی۔ ریلائنس جیو اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ میں لگاتار نمبر ون کی پوزیشن پر قابض ہے۔

      ریلائنس جیو نے اپنے حریفوں سے بڑا فاصلہ بنائے رکھا، ستمبر ماہ میں ایئر ٹیل، ریلائنس جیو سے 9 ایم بی پی ایس پچھڑ گیا۔ ایئرٹیل نے 11.9 ایم بی پی ایس 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ درج کی۔ اگست کے مقابلے اس اضافہ کے باوجود ایئرٹیل مسلسل گذشتہ کئی مہینوں سے تیسرے نمبر پر بنا ہوا ہے۔

      ووڈا فون اور آئیڈیا سیلولر نے اپنے کاروبار کا انضمام کرلیا تھا اور اب وہ ووڈا فون ۔ آئیڈیا کی شکل میں کام کر رہے ہیں، لیکن اپریل 2021 تک ٹرائی دونوں کے اعدادو شمار الگ ۔ الگ دکھاتا تھا۔ مئی ماہ سے ٹرائی نے دونوں کمپنیوں کے اعداد و شمار وی آئی انڈیا کے نام سے شائع کرنے شروع کردیئے ہیں۔

      ووڈا فون ۔ آئیڈیا یعنی وی آئی انڈیا کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ستمبر ماہ میں کمپنی کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ میں 5.4 ایم بی پی ایس کا اضافہ درج کیا گیا۔ ستمبر میں وی ۔ آئی انڈیا کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ 14.4 ایم بی پی ایس ناپی گئی۔ وی آئی انڈیا نے بھارتی ایئرٹیل کو تیسرے نمبر پر دھکیل کر دوسرا مقام حاصل کیا ہے، لیکن کمپنی ریلائنس جیو کے سامنے ٹھہر نہیں سکی اور تقریباً 6.5 ایم بی پی ایس سے پچھے چھوٹ گئی۔

      ستمبر میں 7.2 ایم بی پی ایس کے ساتھ وی آئی انڈیا اوسط 4 جی اپ لوڈ اسپیڈ چارٹ میں سب سے اوپر رہا۔ دوسرے نمبر پر ریلائنس جیو نے بازی ماری۔ اس کی اپ لوڈ اسپیڈ 6.2 ایم بی پی ایس رہی۔ ایئرٹیل اوسط 4 جی اپ لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں بھی تیسرے نمبر پر رہا۔ کمپنی کی ستمبر ماہ کی اوسط اپ لوڈ اسپیڈ 4.5 ایم بی پی ایس ناپی گئی۔ ٹرائی کے ذریعہ اوسط رفتار کی پیمائش مائی اسپیڈ ایپلی کیشن کی مدد سے اکٹھا ریئل ٹائم ڈیٹا کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: