حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر کے مقابلے دسمبر میں خوردہ افراط زر کی شرح ایک سال کی کم ترین سطح 5.72 فیصد تک آگئی ہے۔ تاہم، صارفین کے امور کی وزارت کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ایک سال میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ حالانکہ، سبزیوں کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔
وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق 12 جنوری کو چاول کی قیمت 38.12 روپے فی کلو تھی جو ایک سال پہلے 35.46 روپے فی کلو تھی۔ گیہوں 28.22 روپے سے بڑھ کر 32.72 روپے، آٹا 31.30 روپے سے بڑھ کر 37.39 روپے، ارہر کی دال 102 روپے سے بڑھ کر 111.74 روپے اور اُڑد دال 106 روپے سے بڑھ کر 107 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔ مونگ کی دال ایک سال میں 102.27 روپے کلو سے بڑھ کر 103.17 روپے، چینی 41.64 روپے سے بڑھ کر 42 روپے فی کلو اور دودھ 50.16 روپے سے بڑھ کر 56.09 روپے فی لیٹر ہو گیا۔ مونگ پھلی کا تیل 173.72 روپے سے 188 روپے سے تجاوز کر گیا۔ ونسپتی تیل 137 سے 139 روپے فی لیٹر، سویا تیل 145 سے 150 روپے لیٹر اور سورج مکھی کا تیل 150 سے 165 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ نمک کی قیمت 18.66 روپے سے بڑھ کر 21.39 روپے ہو گئی۔ حالانکہ، چنا دال، سرسوں کا تیل سستا ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: Budget 2023: بجٹ 2023 سے ٹیکس دہندگان کی کیا توقعات ہیں؟ کیا کیا ہوگا خاص؟
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.2 ارب ڈالر کی ہوئی کمی زرمبادلہ کے ذخائر 6 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1.26 ارب ڈالر گھٹ کر 561.58 ارب ڈالر رہ گیا۔ اس میں غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں میں سب سے زیادہ کمی آئی ہے۔ اس کے پہلے ہفتے میں 4.4 کروڑ ڈالر کا اضافہ تھا۔ اکتوبر، 2021 میں یہ 645 ارب ڈالر رہا تھا۔ ایجنسی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔