ہوم » نیوز » معیشت

انٹیل۔ جیو سودا: انٹیل کے بارے میں ہر وہ باتیں جنہیں آپ کو ضرور جاننا چاہئے

امریکہ کی ملٹی نیشنل کمپنی انٹیل کیپٹل دنیا بھر میں بہترین کمپیوٹر چپس بنانے کے لئے جانی جاتی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 03, 2020 12:25 PM IST
  • Share this:
انٹیل۔ جیو سودا: انٹیل کے بارے میں ہر وہ باتیں جنہیں آپ کو ضرور جاننا چاہئے
امریکہ کی ملٹی نیشنل کمپنی انٹیل کیپٹل دنیا بھر میں بہترین کمپیوٹر چپس بنانے کے لئے جانی جاتی ہے۔

نئی دہلی۔ ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل یونٹ جیو پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری جاری ہے اور جمعہ کے روز امریکی انٹیل کمپنی نے جیو میں 0.39 فیصد ایکویٹی کیلئے1،894.5 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ جیو پلیٹ فارمز میں پچھلے گیارہ ہفتوں میں فیس بک سمیت پوری دنیا سے 12 سرمایہ کاروں کے ذریعہ 25.09 فیصد ایکویٹی کے لئے 1،17،588.45 لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری کی چکی ہے۔ جیو پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری کا آغاز 22 اپریل کو فیس بک کے ساتھ ہوا ، اس کے بعد سلور لیک ، وسٹا ایکویٹی ، جنرل اٹلانٹک ، کے کے آر ، مبادلہ اور سلور لیک نے سرمایہ کاری تھی۔ بعد میں ابو ظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی ، ٹی پی جی ، ایل کیٹرٹن اور پی آئی ایف نے بھی جیو پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔


امریکہ کی ملٹی نیشنل کمپنی انٹیل کیپٹل دنیا بھر میں بہترین کمپیوٹر چپس بنانے کے لئے جانی جاتی ہے۔ انٹیل نے جیو پلیٹ فارم میں 4.91 لاکھ کروڑ روپے کی ایکویٹی اور5.16 لاکھ کروڑ روپے کی انٹرپرائز ویلیو پر سرمایہ کاری کی ہے۔ انٹیل انو ٹیو کمپنیوں میں عالمی سطح پر کلاؤڈ کمپیوٹنگ ، آرٹیفیشئل انٹلیجنس اور 5 جی جیسی ٹیکنالوجی شعبوں میں کام کرتی ہے، جہاں جیو بھی کام کررہاہے ۔


انٹیل کیپٹل،انٹیل کارپوریشن کی سرمایہ کار کمپنی ہے۔ انٹیل دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ سے ہندوستان میں کام کر رہی ہے اور اس کی بنگلورو اور حیدرآباد میں انتہائی جدید ڈیزائن سے آراستہ والی یونٹوں میں ہزاروں ملازمین کام کررہے ہیں۔


ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے انٹیل کیپٹل کی سرمایہ کاری کے بارے میں کہا ’’دنیا کے ٹیکنا لوجی لیڈرز کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید گہرا ہونے پر بہت خوش ہوں۔ ہندوستان کو دنیا کی ایک ڈیجیٹل اور ایک سرخیل ڈیجیٹل برادری میں تبدیل کرنے کی ہماری سوچ کو مجسم شکل دینے میں یہ ہمارے معاون ہیں۔ انٹیل کیپٹل کا عالمی سطح پر نمایاں ٹکنالوجی کمپنیوں میں قابل قدر شراکت دار ہونے کا شاندار ریکارڈ ہے۔ لہذا ہم جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ ہندوستان کی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے کے لئے انٹیل کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرجوش ہیں جو ہماری معیشت کے تمام شعبوں کو بااختیار اور130 کروڑ ہندوستانیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائے گی۔‘‘

انٹیل کیپیٹل کے صدروینڈل بروکس نے کہا’’ہندوستان میں کم لاگت والی ڈیجیٹل سروسز کو طاقت دینے کیلئے جیو پلیٹ فارم اپنی انجینئرنگ صلاحیتوں کو استعمال کررہا ہے۔ یہ زندگی کو خوشحال بنانے میں انٹیل کے مقاصد کے عین مطابق ہے ۔ہمارا ماننا ہے کہ ڈیجیٹل رسائی اور ڈیٹا ، کاروبار معاشرے کو بہتر بناسکتے ہیں۔ اس سرمایہ کاری کے ذریعے ہم ہندوستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کو تقویت فراہم کریں گے‘‘۔

ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے ۔
First published: Jul 03, 2020 12:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading