ہوم » نیوز » معیشت

انٹیل 0.39 فیصد حصہ داری کے لئے جیو پلیٹ فارم میں 1،895 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گی

پچھلے تین ماہ سے بھی کم عرصے میں اس فرم میں یہ بارہویں ہائی پروفائل سرمایہ کاری ہو گی۔

  • Share this:
انٹیل 0.39 فیصد حصہ داری کے لئے جیو پلیٹ فارم میں 1،895 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گی
انٹیل 0.39 فیصد حصہ داری کے لئے جیو پلیٹ فارم میں 1،895 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گا

امریکی ملٹی نیشنل کمپنی انٹیل، ریلائنس انڈسٹریز کی ٹیکنالوجی جیو پلیٹ فارم میں 1،894.50 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گی ۔ پچھلے تین ماہ سے بھی کم عرصے میں اس فرم میں یہ بارہویں ہائی پروفائل سرمایہ کاری ہو گی۔ اس سودے کے تحت ریلائنس انڈسٹریز لمٹیڈ کے ڈیجیٹل فرم میں انٹیل کی 0.39 فیصد کی حصہ داری ہو گی۔




اس سرمایہ کاری کے ساتھ  جیو پلیٹ فارمز نے فیس بک ، سلور لیک پارٹنرز (دو سرمایہ کاری) ، وسٹا ایکویٹی پارٹنرز ، جنرل اٹلانٹک ، کے کے آر ، مبادلہ ، اے ڈی آئی اے ، ٹی پی جی ، ایل کیٹرٹن ، پی آئی ایف اور انٹیل سمیت سرکردہ ٹکنالوجی سرمایہ کاروں سے 117،588.45 کروڑ روپے جٹا لئے ہیں۔


یہ تازہ ترین سرمایہ کاری ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب دنیا سست معیشت کے دور سے گزر رہی ہے۔ اس سرمایہ کاری سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ہندستان میں ڈیجیٹل امکانات ہیں اور یہ کہ عالمی سرمایہ کاروں نے جیو کی بزنس اسٹریٹجی پر اپنا اعتماد جتایا ہے۔

اس سودے پر ریلائنس انڈسٹریز لمٹیڈ کے چئیرمین مکیش امبانی نے کہا کہ عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لئے انٹیل اہم ساجھے دار ہے۔ انٹیل کے ساتھ ساجھے داری کا ملک کے لوگوں کو فائدہ ہو گا۔ اس ساجھے داری سے ٹیک صلاحیت کی توسیع میں مدد ملے گی۔ وہیں، اس سودے پر انٹیل کا کہنا ہے کہ سستی ڈیجیٹل خدمات پر جیو کا فوکس ہے۔ اس سرمایہ کاری سے ہندستان کی ڈیجیٹل خدمات میں بڑا تعاون ملے گا۔ ڈیجیٹل خدمات سے لوگوں کی زندگی بہتر رہے گی۔

ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے ۔



 
First published: Jul 03, 2020 08:33 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading