உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹاٹا کی کمپنی بھی بنائے گی آئی فون، اس وجہ سے کم ہوسکتی ہے قیمتیں

    ٹاٹا کی کمپنی بھی بنائے گی آئی فون، اس وجہ سے کم ہوسکتی ہے قیمتیں

    ٹاٹا کی کمپنی بھی بنائے گی آئی فون، اس وجہ سے کم ہوسکتی ہے قیمتیں

    iPhone 14 In India: کچھ دنوں پہلے ہی ٹاٹا گروپ نے ہندوستان میں آئی فون کو بنانے کے لئے ویسٹران کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ اگر ٹاٹا گروپ اور تائیوانی کمپنی کے ساتھ یہ بات چیت کامیاب ہوتی ہے تو ٹاٹا ایسا پہلا گروپ ہوگا، جو آئی فون تیار کرے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi | Hyderabad
    • Share this:
      iPhone 14 In India: امپورٹ ڈیوٹی میں کمی کی وجہ سے ایپل کے آئی فون 14 کی قیمتوں میں کمی کے آثار ہیں۔ دراصل، ہندوستان کے چنئی میں ایپل نے آئی فون 14 بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس سے کمپنی کو درآمدی ڈیوٹی میں 20 فیصد کا فائدہ مل سکتا ہے۔ ایسے میں جب آنے والے وقت میں ہندوستان میں بننے والا فون دستیاب ہوگا تو اس کی قیمتیں کم ہوسکتی ہیں۔

      اس مہینے آئی فون 14 کو ہندوستان میں 79،900 روپے سے شروع کیا گیا تھا۔ حالانکہ کمپنی کی جانب سے ایسی کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔ کمپنی کی چین کے بعد دنیا کے دوسرے سب سے بڑے اسمارٹ فون بازار پر داو لگانے کی فراق میں ہیں۔ اس نے 2017 میں ہندوستان میں آئی فون ایس ای کے ساتھ آئی فون کی تیاری شروع کی تھی۔

      2025 تک ایپل کے سبھی پروڈکٹس کا 25 فیصد چین کے باہر بنے گا
      2025 تک سبھی ایپل پروڈکٹس کا لگ بھگ 25 فیصد حصہ چین کے باہر بنانے کا ہدف ہے۔ ابھی یہ صرف 5 فیصد ہے۔ کوویڈ کی وجہ سے کمپنی کا یہ منصوبہ تھوڑا سست ہوگیا تھا۔ جے پی مارگن کے مطابق ہندوستان، تھائی لینڈ اور ویتنام کمپنی کی پالیسی کے لئے اچھے مقامات ہیں۔ اسمارٹ فون کے لئے ہندوستان ایک بڑھتا ہوا بازار ہے اور الیکٹرانک کمپنیاں ہندوستان کو پسندیدہ بازار کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      کرناٹک میں لاجسٹک پارک کی تعمیر کے لئے 37 ملین ڈالر کی ہوگی سرمایہ کاری، جانیے تفصیل

      یہ بھی پڑھیں:
      واٹس ایپ کال کے لئے دینے ہوں گے پیسے!جانیے نئے ٹیلیکام بل میں کیا ہیں پروویژن

      ویسٹران کے ساتھ مل کر آئی فون بنائے گی ٹاٹا
      کچھ دنوں پہلے ہی ٹاٹا گروپ نے ہندوستان میں آئی فون کو بنانے کے لئے ویسٹران کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ اگر ٹاٹا گروپ اور تائیوانی کمپنی کے ساتھ یہ بات چیت کامیاب ہوتی ہے تو ٹاٹا ایسا پہلا گروپ ہوگا، جو آئی فون تیار کرے گا۔ ویسے ہندوستان میں 2017 سے آئی فون اسیمبل کا کام ہورہا ہے۔ ابھی تک ویسٹران اور فاکس کان ہی ہندوستان میں آئی فون بناتے رہے ہیں۔

      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: