உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IRCTC Sell User Data :آئی آر سی ٹی سی کا آمدنی بڑھانے کا نیا منصوبہ، گاہکوں کا ڈیٹا بیچ کر اکٹھا کرے گا1000 کروڑ روپے

    IRCTC بیچے اپنے یوزرس کی حساس معلومات۔!

    IRCTC بیچے اپنے یوزرس کی حساس معلومات۔!

    IRCTC Sell User Data: کارپوریشن کے اس اقدام کو صارفین کی مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ IRCTC کے پاس انتہائی حساس ڈیٹا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Maharashtra | Punjab | Madhya Pradesh
    • Share this:
      IRCTC Sell User Data:انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن (IRCTC) اپنے پاس موجود صارفین کے بڑے ڈیٹا کو فروخت کرکے 1000 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس کے لیے کارپوریشن نے کنسلٹنٹ کی تقرری کے لیے ٹینڈر جاری کیا ہے۔ حال ہی میں جاری کردہ ٹینڈر میں کہا گیا ہے، آئی آر سی ٹی سی کے پاس ڈیجیٹل ڈیٹا کا ایک وسیع ذخیرہ موجود ہے، جو مونیٹائزیشن کے بے پناہ امکانات کو کھولتا ہے۔

      کارپوریشن اس ڈیٹا اثاثہ سے فائدہ اٹھانے کی خواہش رکھتا ہے تاکہ آمدنی میں مضبوط اضافہ ہو۔ اس ڈیجیٹل ڈیٹا کو مونیٹائز کرکے 1000 کروڑ روپے تک اکٹھا کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے، یہ ایک مشاورتی فرم کی خدمات حاصل کرنا چاہتا ہے جو ڈیٹا منیٹائزیشن کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے شناخت، ڈیزائن اور ترقی کا کام کرے گی۔

      یہ بھی پڑھیں:

      National Pension System: اب یو پی آئی کے ذریعے نیشنل پنشن سسٹم کے کھاتوں میں جمع ہوگی رقم

      یہ بھی پڑھیں:
      دودھ کی قیمتوں میں اضافہ، 17 اگست سے 2 روپئے لیٹر مہنگا ہوگا Amul اور Mother Dairy کا دودھ

      کارپوریشن کے اس اقدام کو صارفین کی مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ IRCTC کے پاس انتہائی حساس ڈیٹا ہے جیسے کہ ذاتی فون نمبر، گھر کے پتے، صارفین کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات۔ صارفین یہ حساس معلومات اس یقین دہانی پر حوالے کرتے ہیں کہ ڈیٹا کسی تیسرے فریق کو نہیں دیا جائے گا۔ اگر آئی آر سی ٹی سی اس ڈیٹا کو تیسرے فریق کے ساتھ شیئر کرتا ہے تو یہ صارفین کے اعتماد کو توڑنے کے مترادف ہوگا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: