உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    FUEL FOR INDIA 2021: جیو مارٹ کا نیٹ ورک شاندار، Jio کسٹمرس کو فراہم کرے گا ای۔کامرس خدمات: ایشا امبانی

    اس ایوینٹ میں ملک کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر بات کرتے ہوئے ایشا امبانی نے کہا کہ چھوٹے کاروبار ہمارے ملک کی اقتصادی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ چھوٹے کاروباری اور ریٹیلروں کو ڈیجیٹل طور طریقے اپنانے کی ضرورت ہے۔

    • Share this:
      FUEL FOR INDIA 2021: دوسرا ایڈیشن آج یعنی 15 دسمبر سے شروع ہوگیا ہے۔ FUEL FOR INDIA 2021 کے دوسرے ایڈیشن کے پہلے سیشن میں فیس بک سے وابستہ بہت سے شراکت داروں نے حصہ لیا۔ غورطلب ہے کہ یہ فیس بک کا ایوینٹ ہے۔ جس کی توجہ ہندوستان کی ڈیجیٹل تبدیلی پر مرکوز ہے۔ اس تقریب میں شرکت کرتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز کے ایشا امبانی اور آکاش امبانی نے بھی اپنی باتیں رکھیں۔

      اس ایوینٹ میں ملک کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر بات کرتے ہوئے ایشا امبانی نے کہا کہ چھوٹے کاروبار ہمارے ملک کی اقتصادی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ چھوٹے کاروباری اور ریٹیلروں کو ڈیجیٹل طور طریقے اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم واٹس ایپ (WhatsApp ) کی طاقت کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ملک میں واٹس ایپ کی رسائی 400 ملین لوگوں تک ہے۔

      انہوں نے مزید کہا کہ Jio چھوٹے کاروباریوں کے ساتھ ہے۔ Jio اپنے صارفین کو ای کامرس حل فراہم کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پلیٹ فارم پر کسٹمرس کو خریداری پر ذاتی رائے بھی ملے گی۔

      اس ایوینٹ سے خطاب کرتے ہوئے آکاش امبانی نے کہا کہ ہمارے پاس 3 لاکھ Retailers کا بہت بڑا اڈہ ہے۔ جیو مارٹ JioMart کا نیٹ ورک کافی شاندار ہے۔ واٹس ایپ WhatsApp کے ساتھ ہماری شراکت داری سے Retailers کا کسٹمرس سے رابچہ بڑھے گا۔ اس سے Retailers کو اسٹاک اور مارجن کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور صارفین واٹس ایپ پر آسانی سے خریداری کر سکیں گے۔

      پروگرام کے آغاز میں آئی ٹی کے وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ 2014 کے بعد جب وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈیجیٹل انڈیا مہم شروع کی تھی، تب سے ٹیکنالوجی کا شعبہ تیزی سے بدلا ہے۔ پہلے ٹیکنالوجی آئی ٹی کمپنیوں تک محدود تھی۔ لیکن 2014 کے بعد لوگ ٹیکنالوجی سے جڑ گئے۔ کووڈ-19 کے دور میں ہندوستان کو اس کا فائدہ ملا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ 2021 ٹیکنالوجی کے لحاظ سے کافی ہو گا۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: