ہوم » نیوز » معیشت

Petrol Diesel Rate Today:پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں نہیں ہواکوئی اضافہ،حکومت اہم فیصلہ لینے پرکررہی ہےغور

Petrol Diesel Rate Today:قومی دارالحکومت میں آج ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 81.47 روپے اور ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 91.17 روپے ہے۔ اسی دوران ، ملک کے دارالحکومت سمیت تمام میٹرو میں پٹرول ڈیزل کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ ہم آْپ کو بتادیں کہ اس وقت دونوں ایندھنوں کی قیمتیں تقریبا ًہر شہر میں اب تک کی سب اونچی سطح پر چل رہی ہیں۔

  • Share this:
Petrol Diesel Rate Today:پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں نہیں ہواکوئی اضافہ،حکومت اہم فیصلہ لینے پرکررہی ہےغور
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں نہیں ہواکوئی اضافہ، حکومت اہم فیصلہ لینے پر کررہی ہےغور

نئی دہلی: سرکاری تیل کمپنیاں انڈین آئل (Indian Oil Corporation) ، بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (BPCL) اور ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (HPCL) نے بدھ کے روز مسلسل چوتھے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ قومی دارالحکومت میں آج ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 81.47 روپے اور ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 91.17 روپے ہے۔ اسی دوران ، ملک کے دارالحکومت سمیت تمام میٹرو میں پٹرول ڈیزل کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ ہم آْپ کو بتادیں کہ اس وقت دونوں ایندھنوں کی قیمتیں تقریبا ًہر شہر میں اب تک کی سب اونچی سطح پر چل رہی ہیں۔


پٹرول ڈیزل کی قیمت پر قابوپانے پر غور


پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے درمیان ، وزارت خزانہ اب ایکسائز ڈیوٹی کو کم کرنے کے آپشن پر غور کر رہی ہے۔ اس سے عام آدمی کوآسمان چھوتی قیمتوں سے فوری راحت ملے گی۔ پچھلے 12 مہینوں میں ، مودی سرکار نے دو بار پٹرول ۔ڈیزل پر ٹیکس بڑھایا ہے۔ اس طرح ، جب بھی خام تیل کی قیمت بین الاقوامی مارکٹ میں کم ترین ریکارڈ سطح پر تھی ، تب بھی عام عوام کو پٹرول ڈیزل پر اخراجات کو لیکر کوئی ریلیف نہیں مل سکا۔


>> دہلی میں پٹرول 91.17 روپے اور ڈیزل 81.47 روپے ہے فی لیٹر ہے۔
>> ممبئی میں پٹرول 97.57 روپے اور ڈیزل 88.60 روپے فی لیٹر ہے۔
>> کولکتہ میں پٹرول 91.35 روپے اور ڈیزل 84.35 روپے فی لیٹر ہے۔
>> چنئی میں پٹرول 93.11 روپے اور ڈیزل 86.45 روپے فی لیٹر ہے۔
>> حیدرآبادمیں پٹرول 94.79 روپے اور ڈیزل 88.86 روپے فی لیٹر ہے۔
>> نوئیڈا میں پٹرول 89.38 روپے اور ڈیزل 81.91 روپے فی لیٹر ہے۔
>> بنگلور میں پٹرول 94.22 روپے اور ڈیزل 86.37 روپے فی لیٹر ہے۔
>> بھوپال میں پٹرول 99.21 روپے اور ڈیزل 89.76 روپے فی لیٹر ہے۔
>> چندی گڑھ میں پٹرول 87.73 روپے اور ڈیزل 81 روپے فی لیٹر ہے
>> پٹنہ میں پٹرول 93.48 روپے اور ڈیزل 86.73 روپے فی لیٹر ہے۔
>> لکھنؤ میں پٹرول 89.31 روپے اور ڈیزل 81.85 روپے فی لیٹر ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں نہیں ہواکوئی اضافہ، حکومت اہم فیصلہ لینے پر کررہی ہےغور

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں نہیں ہواکوئی اضافہ، حکومت اہم فیصلہ لینے پر کررہی ہےغور


پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟

در اصل، ہندوستان میں پٹرول۔ ڈیزل کی خوردہ قیمت، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پر منحصر ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہے تو ہندوستان میں پٹرول ڈیزل سستا ہوگا۔ اگر خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو پٹرول - ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوگا لیکن ایسا ہر بار نہیں ہوتا ہے۔ جب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو ، اس کا بوجھ صارفین پر ڈال دیا جاتا ہے ، لیکن جب خام تیل کی قیمت کم ہوتی ہے تو ، حکومت اپنی محصول میں اضافے کے لئے صارفین پر ٹیکس عائد کرتی ہے۔

اس طرح پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو کریں چیک

آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Mar 03, 2021 08:14 AM IST