உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملازمین کو بڑا تحفہ، 78دنوں کی تنخواہ کے برابر ملے گا بونس، کابینہ نے دی منظوری

    7th Pay Commission: اس فیصلے سے تقریباً 11.56 لاکھ نان گزیٹیڈ ریلوے ملازمین کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔ PLB ہر سال دسہرہ/پوجا کی چھٹیوں پر اہل ریلوے ملازمین کو ادا کیا جاتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Jaipur
    • Share this:
      جے پور۔ دیوالی کے موقع پر ریلوے ملازمین (Railway employees)  کے لیے حکومت ہند کی جانب سے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ اس بار ریلوے اپنے ملازمین کو وقت سے پہلے بونس دے گا۔ اس بار بھی ریلوے ملازمین کو 78 دن کا بونس دیا جائے گا۔ مرکزی کابینہ نے مالی سال 2020-21 کے لیے تمام اہل نان گزیٹڈ ریلوے ملازمین (آر پی ایف/ آر پی ایس ایف اہلکاروں کو چھوڑ کر) کے لیے 78 دن کی تنخواہ کے برابر پروڈکٹیوٹی بیسڈ بونس (پی ایل بی) کو منظوری دے دی ہے۔ نارتھ ویسٹرن ریلوے کے ملازمین نے اس کے لیے پی ایم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

      نارتھ ویسٹرن ریلوے کے سی پی آر او ششی کرن نے کہا کہ ریلوے ملازمین کو 78 دنوں کے لیے پی ایل بی کی ادائیگی کا مالی بوجھ 1984.73 کروڑ روپے کا ہے۔ نان گزیٹڈ ریلوے ملازمین کو پی ایل بی کی ادائیگی کے لیے مقررہ تنخواہ کے حساب کتاب کی حد 7,000 روپے ماہانہ ہے۔ فی اہل ریلوے ملازم 78 دنوں کے لیے قابل ادائیگی زیادہ سے زیادہ رقم 17,951 روپے ہوگی۔

      پاکستان میں روٹی۔کھانا ہوا مہنگا، گیہوں و آٹے کی قیمتوں میں 10 سے20 فیصد اضافہ1اکتوبر سے بڑھ سکتی ہے CNG اور PNG کی قیمت، ریکارڈ سطح پر پہنچ سکتے ہیں قدرتی گیس کے دام

      اس فیصلے سے تقریباً 11.56 لاکھ نان گزیٹیڈ ریلوے ملازمین کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔ PLB ہر سال دسہرہ/پوجا کی چھٹیوں پر اہل ریلوے ملازمین کو ادا کیا جاتا ہے۔ کابینہ کے اس فیصلے پر عملدرآمد اس سال کی تعطیلات سے پہلے ہو جائے گا۔ مالی سال 2010-11 سے 2019-20 تک، PLB کی 78 دن کی تنخواہ کی رقم ادا کر دی گئی ہے۔ سال 2020-21 کے لیے بھی PLB کی رقم 78 دنوں کی تنخواہ کے برابر ادا کی جائے گی۔ اس سے ملازمین کو ریلوے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنے کی ترغیب ملے گی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: