ہوم » نیوز » معیشت

پھر اڑانیں بھرے گی جیٹ ایئرویز، 2022 کی پہلی سہ ماہی کو شروع ہوں گی فلائٹس

کمپنی 2022 کی پہلی سہ ماہی تک گھریلو ایئر لائنز Domestic flight کو دوبارہ شروع کرے گی۔ اس کے بعد 2022 کے آخر تک مختصر فاصلے کی بین الاقوامی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی۔

  • Share this:
پھر اڑانیں بھرے گی جیٹ ایئرویز، 2022 کی پہلی  سہ ماہی کو شروع ہوں گی فلائٹس
کمپنی 2022 کی پہلی سہ ماہی تک گھریلو ایئر لائنز Domestic flight کو دوبارہ شروع کرے گی۔ اس کے بعد 2022 کے آخر تک مختصر فاصلے کی بین الاقوامی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی۔

نئی دہلی: جیٹ ایئر ویز (Jet Airways) جلد ہی اڑان بھرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ کمپنی 2022 کی پہلی سہ ماہی تک گھریلو ایئر لائنز Domestic flight کو دوبارہ شروع کرے گی۔ اس کے بعد 2022 کے آخر تک مختصر فاصلے کی بین الاقوامی پروازیں بھی شروع کی جائیں گی۔ ایئرلائن کے حصول کے لیے کامیاب بولی لگانے والے جالان کالروک کنسورشیم (Jalan Kalrock Consortium) نے اس بارے میں معلومات دی ہیں۔


جالان کالروک کنسورشیم کے مطابق جیٹ ایئر ویز کی پہلی پرواز دہلی ممبئی روٹ پر ہوگی اور ایئرلائن Airlines کا ہیڈ کوارٹر اب ممبئی کے بجائے دہلی میں ہوگا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ نیشنل کمپنی لاء ٹریبیونل (این سی ایل ٹی) (NCLT) نے اس سال جون میں جیٹ ایئر ویز کے لیے جالان کالروک ٹائی اپ کے ریزولوشن پلان کی منظوری دی تھی۔ کمپنی کی دیوالیہ پن کے حل کی کارروائی دو سال پہلے شروع ہوئی تھی۔


جانیں کیا ہے کمپنی کا مقصد

جالان کالروک کنسورشیم کے اہم رکن مراری لال جالان نے کہا، ایئر ویز 2.0 کا مقصد 2022 کی پہلی سہ ماہی تک گھریلو آپریٹنگ اور اور 2022 کی تیسری اور چوتھی سہ ماہی تک بین الاقوامی آپریٹنگ دوبارہ شروع کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جالان کا تین سالوں میں 50 سے زائد طیاروں اور پانچ سالوں میں 100 سے زائد طیاروں کا بیڑا بنانے کا منصوبہ اتحاد کے قلیل مدتی اور طویل مدتی کاروباری منصوبے کے مطابق ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Sep 13, 2021 02:13 PM IST