جموں و کشمیر میں بدلتے حالات کے سبب سینسیکس میں سوا پانچ سو پوائنٹس کی گراوٹ

جموں و کشمیر میں بدلتے حالات کے پیش نظر ملکی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد ڈگمگا گیا اور زبردست فروخت کے درمیان سینسیکس میں زبردست گراوٹ آئی ہے۔

Aug 05, 2019 11:46 AM IST | Updated on: Aug 05, 2019 11:49 AM IST
جموں و کشمیر میں بدلتے حالات کے سبب سینسیکس میں سوا پانچ سو پوائنٹس کی گراوٹ

سینسیکس میں سوا پانچ سو پوائنٹس کی گراوٹ

جموں و کشمیر میں بدلتے حالات کے پیش نظر ملکی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد ڈگمگا گیا اور زبردست فروخت کے درمیان سینسیکس میں زبردست گراوٹ آئی ہے۔

ممبئی اسٹاک مارکیٹ کا 30 شیئروں والا انڈیکس سوا پانچ سو پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی تقریباً 148 پوائنٹس تک لڑھک گیا۔ مارکیٹ میں شروع سے ہی گراوٹ آئی ہے۔ سینسیکس 276.05 پوائنٹس گرگر 36842.17 پوائنٹس پر کھلا اور کچھ ہی دیر میں یہ 36593.32 پوائنٹس تک نیچے چلا گیا۔ خبریں لکھے جاتے تک سنسیکس گزشتہ کاروباری دن کے مقابلہ میں 446.36 پوائنٹس یعنی 1.20 فیصد کی گراوٹ میں 36671.86 پوائنٹس پر تھا۔

Loading...

نفٹی بھی 101.45 پوائنٹس ٹوٹ کر 10895.80 پوائنٹس پر کھلا اور 10836.50 پوائنٹس تک نیچے چلا گیا۔ خبریں لکھے جانے تک نفٹی 10839.80 پوائنٹس پر تھا۔ سینسیکس میں آئی ٹی اور ٹیک کی تین کمپنیوں کو چھوڑ کر دیگر تمام 27 کمپنیوں کے شیئرز میں گراوٹ درج کی گئی تھی۔

Loading...