உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jandhan account: بنا بیلینس کے بھی جن دھن اکاونٹ سے نکال سکتے ہیں 10 ہزار روپے، جانیے کیسے اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

    (PMJDY- Pradhanmantri Jan Dhan Yojna) سے ملتے ہیں کئی فائدے۔

    (PMJDY- Pradhanmantri Jan Dhan Yojna) سے ملتے ہیں کئی فائدے۔

    جن دھن یوجنا کے تحت آپ کے اکاونٹ میں بیلنس نہیں ہونے کے بعد بھی 10،000 روپے تک کی اوورڈرافٹ کی سہولیت مل جائے گی۔ یہ سہولت کم وقت کے لون کی طرح ہے۔ پہلے یہ رقم 5 ہزار روپے ہوا کرتی تھی۔ حکومت نے اب اس کو بڑھا کر 10 ہزار کردیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: عام طور پر سیونگ بینک اکاونٹ (Saving Bank Account) میں اکاونٹ ہولڈر کو ہر مہینے اوسطاً کم از کم بیلنس (Minimum Balance) نہیں رکھنے پر پینالٹی دینی پڑتی ہے۔ سیلری اکاونٹ (Salary Account) کے لئے بینک اس کی مجبوری نہیں رکھتے ہیں۔ لیکن، اس کے ساتھ ہی کچھ ایسے اکاونٹ بھی ہوتے ہیں جہاں کم از کم بیلنس رکھنے کی شرط نہیں ہوتی ہے۔ اس طرح کے اکاونٹس میں پردھان منتری جن دھن یوجنا (PMJDY-Pradhanmantri Jan Dhan Yojna) بھی ایک ہے۔

      جن دھن یوجنا اکاونٹ میں اس کے علاوہ بھی کئی سہولیات ملتی ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ مرکزی حکومت پردھان منتری جن دھن یوجنا (PMJDY) کے تحت زیرو بیلنس سیونگ اکاونٹ کھولتی ہے۔ اس میں ایکسیڈنٹ بیمہ، اوورڈرافٹ فیسیلٹ، چیک بک سمیت کئی دوسرے فائدے بھی ملتے ہیں۔

      جانیے کیسے ملیں گے 10ہزار روپے
      جن دھن یوجنا کے تحت آپ کے اکاونٹ میں بیلنس نہیں ہونے کے بعد بھی 10،000 روپے تک کی اوورڈرافٹ کی سہولیت مل جائے گی۔ یہ سہولت کم وقت کے لون کی طرح ہے۔ پہلے یہ رقم 5 ہزار روپے ہوا کرتی تھی۔ حکومت نے اب اس کو بڑھا کر 10 ہزار کردیا ہے۔

      یہ ہے رول
      اس اکاونٹ میں اوورڈرافٹ کی سہولت کے لئے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 65 سال ہے۔ اوورڈرافٹ سہولت کا فائدہ اُٹھانے کے لئے آپ کا جن دھن اکاونٹ کم سے کم 6 مہینے پرانا ہونا چاہیے۔ ایسا نہیں ہونے پر صرف 2 ہزار روپے تک کی اوورڈرافٹ ملتی ہے۔

      کیا ہے جن دھن اکاونٹ؟
      پردھان منتری جن دھن یوجنا (PMJDY) سب سے اہم فائنانشیل پروگرام ہے جو بینکنگ /بچت جب کہ جمع کھاتے، ترسیلات زر، کریڈٹ، انشورنس، پنشن تک رسائی کو یقینی بناتا ہے۔ یہ اکاونٹ کسی بھی بینک برانچ یا بزنس کرسپانڈنٹ (بینک مترا) آوٹ لیٹ میں کھولا جاسکتا ہے۔ پی ایم جے ڈی وائی اکاونٹس زیرو بیلنس کے ساتھ کھولا جارہا ہے۔

      کیسے کھولے اکاونٹ؟
      پردھان منتری جن دھن یوجنا کے تحت اکاونٹ پبلک سیکٹر بینکوں میں زیادہ کھولا جاتا ہے۔ لیکن، اگر آپ چاہیں تو پرائیوٹ بینک میں بھی اپنا جن دھن اکاونٹ کھول سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس کوئی اور سیونگ اکاونٹ ہے تو آپ اُسے جن دھن کھاتے میں بھی بدل سکتے ہیں۔ بھارت میں رہنے والا کوئی بھی شہری، جس کی عمر 10 سال یا اُس سے زیادہ ہے، جن دھن اکاونٹ کھلواسکتے ہیں۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: