ہوم » نیوز » عالمی منظر

جلد ہو سکتی ہے Four Day Week کی شروعات، شادی اور بچے پیدا کرنے کیلئے ملے گی چھٹی

فور ڈے ویک (Four Day Week) پلان کے تحت ملازمین کو یہ منتخب کرنے کا حق دیا جائے گا کہ وہ کن چار دنوں میں کام کرنا چاہیں گے۔

  • Share this:
جلد ہو سکتی ہے Four Day Week کی شروعات، شادی اور بچے پیدا کرنے کیلئے ملے گی چھٹی
فور ڈے ویک (Four Day Week) پلان کے تحت ملازمین کو یہ منتخب کرنے کا حق دیا جائے گا کہ وہ کن چار دنوں میں کام کرنا چاہیں گے۔

جاپان (Japan) پنے بہتر سسٹم اور فیصلوں کیلئے مانا جاتا ہے۔ یہاں کی حکومت  (Japan Government) نے حال ہی میں کمپنیوں کو سجھاؤ دیا ہے کہ وہ ملازمین سے ہفتے میں 5 کے بجائے 4 دن (Four Day Week)  کام کرنے کا متبادل دیں۔ فور ڈے ویک (Four Day Week)  پلان کے تحت ملازمین کو یہ منتخب کرنے کا حق دیا جائے گا کہ وہ کن چار دنوں میں کام کرنا چاہیں گے۔


دراصل جاپا سرکار لوگوں کو اتنا وقت دینا چاہتی ہے کہ جس سے وہ نوکری، کنبے کی ذمے داریوں اور نئے اسکیل سیکھنے کی ضرورت کے بیچ تال میل بیٹھا سکیں۔ امید کی جارہی ہے کہ  اس سے ان کی زندگی اچھی ہوگی۔ جاپان حکومت نے اسے لیکر گائیڈ لائن بھی تیار کر لی ہے لیکن اس پالیسی کو لیکر ملک میں بحث چھڑ گئی ہے۔


معشت میں سدھار کی امید

جاپان حکومت کو امید ہے کہ فور  ڈے ویک (Four Day Week)  سے لوگوں کو زیادہ چھٹیاں ملیں گی۔ اس سے وہ باہر جائیں گے اور خرچہ کریں گے۔ اس کا سیدھا اثر معیشت پر پڑے گا۔

گرتی پیدائش شرح کی مشکل دور ہوگی۔
ایسی امید کی جا رہی ہے کہ چھٹی ملنے پر نوجوان کپل باہر جائیں گے۔ ایک دوسرے سے ملیں گے شادی کریں گے اور بچے پیدا کریں گے۔ اس سے جاپان گرتی بچوں کی جنم شرح کی مشکل ست ابرنا چاہتا ہے۔

کاروشی تناؤ سے بچنے میں کارگر
جاپان میں عام طور پر ایسی خبریں آتی ہیں کہ زیادہ کام کرنے سے لوگ بیمار ہو گئے یا پھر تناؤ کے سبب ملازمین نے اپنی جان دے دی۔ اسے جاپانی  زبان میں کاروشی کہتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ضرورت سے زیادہ کام سے موت۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس منصوبے سے کاروشی کے واقعات میں کمی آئے گی۔

کمپنیوں کو راس آرہا ہے سجھاؤ
ریسرچ فرم فوجتسو کے  ماہر معیشت economist مارٹن شلتس بتاتے ہیں کہ اس تبدیلی کو لیکر سرکار سنجیدہ ہے۔ مارٹن شلتس کہتے ہیں ، کورونا وائرس وبا کے دوران کمپنیوں نے کام کرنے کے نئے طور طریقے اپنائے۔ جاپان کی کچھ کمپنیوں نے حکومت کے منصوبے کا فائدہ بھی لیا ہے اور اب وہ اپنی جگہ کو کم کر رہی ہے۔

انکم گھٹنے کا بھی اندیشہ
کچھ معیشت کے ماہر economist کہتے ہیں کہ اس منصوبے  میں خامیاں ہیں۔ جاپان پہلے کامگاروں کی کمی سے جوجھ رہا ہے۔ ایسے میں ملازمین کو یہ بھی فکر ہے کہ کم دن کام کرنے سے ان کی تنخواہ بھی کم ہو سکتی ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 25, 2021 11:39 AM IST