ہوم » نیوز » عالمی منظر

Amazon کے Jeff Bezos پھر بنے دنیا کے سب سے امیر شخص، Elon Musk کو پیچھے چھوڑا

امیزون (Amazon) کے سی ای او جیف بیجوس (Jeff Bezos) ایک بار پھر سے دنیا سب سے امیر شخص بن گئے ہیں۔ بیجوس نے ٹیسلا (Tesla) کے سی ای او ایلان مسک (Elon Musk) کو پیچھے چھوڑ کر مقام حاصل کیا ہے۔

  • Share this:
Amazon کے Jeff Bezos پھر بنے دنیا کے سب سے امیر شخص، Elon Musk کو پیچھے چھوڑا
Amazon کے Jeff Bezos پھر بنے دنیا کے سب سے امیر شخص، Elon Musk کو پیچھے چھوڑا

نئی دہلی: امیزون (Amazon) کے سی ای او جیف بیجوس (Jeff Bezos) ایک بار پھر سے دنیا سب سے امیر شخص بن گئے ہیں۔ بیجوس نے ٹیسلا (Tesla) کے سی ای او ایلان مسک (Elon Musk) کو پیچھے چھوڑ کر مقام حاصل کیا ہے۔ دراصل منگل کو ٹیسلا انس کے شیئرس میں گراوٹ درج کی گئی، جس کی وجہ سے ایلون مسک پہلے پائیدان سے کھسک کر دوسرے مقام پر آپہنچے۔ بلومبرگ بلینیئر انڈیکس کے مطابق، جیف بیجوس کی کل جائیداد تقریباً 14.10 لاکھ کروڑ روپئے ہے۔


بیجوس کی کل جائیداد 19100 کروڑ ڈالر


رپورٹ کے مطابق، جیف بیجوس کی کل جائیداد 19100 کروڑ ڈالر یعنی تقریباً 14.10 لاکھ کروڑ روپئے ہے۔ بیجوس گزشتہ تین سے زیادہ سالوں سے مسلسل دنیا کے سب سے رئیس شخص بنے ہوئے تھے، لیکن جنوری 2021 میں مسک انہیں پیچھے چھوڑ کر سب سے امیر شخص بن گئے۔ بیجوس کی جائیداد مسک سے 95.5 کروڑ ڈالر زیادہ ہے۔


ٹیسلا کے شیئر میں آئی کمی

منگل کو ٹیسلا کا شیئر 2.4 فیصد ٹوٹ کر 796۔22 ڈالر پر بند ہوا۔ اس سے ایلن ماسک کی جائیداد میں 4.58 ارب ڈالر کی کمی آئی۔ اب مسک کی کل دولت 19000 کروڑ ڈالر ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی ایلن مسک، جیف بیجوس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے سب سے رئیس شخص بنے تھے۔

2021 میں اتنا ہوا اضافہ

2021 میں ٹیسلا کے مالک ایلن مسک کی جائیداد میں اب تک 2050 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ جیف بیجوس کی جائیداد محض 88.40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ وہیں گزشرہ 24 گھنٹوں میں مسک کی جائیداد 458 کروڑ ڈالر گھٹ گئی۔ 26 جنوری کے بعد سے ٹیسلا کے شیئروں میں 10 فیصدی سے زیادہ کی گراوٹ آئی ہے۔

بل گیٹس رہے تیسرے مقام پر

بلومبرگ بلینیئرس انڈیکس کے مطابق، امیروں کی فہرست میں 137 ارب ڈالر کے ساتھ بل گیٹس تیسرے، 116 ارب ڈالر کی جائیداد کے ساتھ برنارڈ ارنالٹ چوتھے اور مارک زکر برگ (104 ارب ڈالر) پانچویں مقام پر ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 17, 2021 07:59 PM IST