ہوم » نیوز » معیشت

جیو کا دھماکہ دار آفر ! صرف 21 روپے کے ریچارج پر پائیں دوگنا فورجی ڈیٹا ، کالنگ کا بھی ملے گا فائدہ

  • Share this:
جیو کا دھماکہ دار آفر ! صرف 21 روپے کے ریچارج پر پائیں دوگنا فورجی ڈیٹا ، کالنگ کا بھی ملے گا فائدہ
کے کے آر۔ جیو سودا: ایک مہینے میں ریلائنس جیو نے جٹائے 78,562 کروڑ روپئے

کورونا وائرس سے بچنے کیلئے زیادہ تر لوگ گھر سے ہی کام کررہے ہیں ۔ کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے حکومت بھی سخت قدم اٹھانے میں لگی ہوئی ہے ۔ ملک بھر میں لاک ڈاون نافذ ہے جس کی وجہ سے گھر پر بیٹھے لوگوں کے موبائل ڈیٹا کا بھی استعمال بڑھ گیا ہوگا ۔ اسی کے پیش نظر ریلائنس جیو نے حال ہی میں فورجی ڈیٹا واوچرس میں تبدیلی کی ہے ۔ کمپنی نے اپنے سستے ڈیٹا واوچر میں ملنے والے فوائد کو بھی دوگنا کردیا ہے ۔


جیو کے فورجی ڈیٹا واوچر میں انتہائی کم قیمت والے کئی ریچارج پلان موجود ہیں ، جس میں گیارہ روپے ، اکیس روپے ، اکیاون روپے اور ایک سو ایک روپے کا پلان ہے ۔




اگر اکیس روپے والے پلان کی بات کریں تو اس میں ایک جی بی کی بجائے اب دو جی بی ان لمیٹڈ ڈیٹا دیا جارہا ہے ۔ اتنا ہی نہیں کالنگ کیلئے اس میں دو سو منٹ بھی دئے جائیں گے جو کہ جیو سے کسی بھی دوسرے نیٹ ورک پر کال کیلئے استعمال کئے جاسکتے ہیں ۔

ڈسکلیمر : نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹڑیز کے پاس ہی ہے ۔
First published: Mar 29, 2020 05:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading