جیو نے اتر پردیش ویسٹ سرکل میں سب سے زیادہ صارفین جوڑے، 2.2 کروڑ سبسکرائبرز کے ساتھ جیو سرکل میں ٹاپ پر
ریلائنس جیو انفوکوم لمیٹڈ( جیو)، مغربی اتر پردیش کے سرکل میں نہ صرف سبسکرائبرز کی تعداد کے معاملے میں نمبر ون بنی ہوئی ہے بلکہ نئے سبسکرائبرز کو جوڑنے کے معاملے میں بھی اپنے حریفوں کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ٹیلی کام سیکٹر کی بڑی کمپنی ووڈافون آئیڈیا نے اسی مدت میں تقریباً 1.47 لاکھ صارفین اور بی ایس این ایل نے تقریباً 17,000 سبسکرائبرز گنوائے۔ جبکہ بھارتی ایئرٹیل نے 1.29 لاکھ صارفین جوڑے۔
ریلائنس جیو انفوکوم لمیٹڈ( جیو)، مغربی اتر پردیش کے سرکل میں نہ صرف سبسکرائبرز کی تعداد کے معاملے میں نمبر ون بنی ہوئی ہے بلکہ نئے سبسکرائبرز کو جوڑنے کے معاملے میں بھی اپنے حریفوں کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ٹیلی کام سیکٹر کی بڑی کمپنی ووڈافون آئیڈیا نے اسی مدت میں تقریباً 1.47 لاکھ صارفین اور بی ایس این ایل نے تقریباً 17,000 سبسکرائبرز گنوائے۔ جبکہ بھارتی ایئرٹیل نے 1.29 لاکھ صارفین جوڑے۔
میرٹھ: ریلائنس جیو انفوکوم لمیٹڈ( جیو)، مغربی اتر پردیش کے سرکل میں نہ صرف سبسکرائبرز کی تعداد کے معاملے میں نمبر ون بنی ہوئی ہے بلکہ نئے سبسکرائبرز کو جوڑنے کے معاملے میں بھی اپنے حریفوں کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ( ٹرائی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، نومبر 2021 میں مغربی اتر پردیش سرکل میں جیو سے 3 لاکھ 48 ہزار نئے کنزیومر جڑے۔ اس کے برعکس، ٹیلی کام سیکٹر کی بڑی کمپنی ووڈا فون آئیڈیا نے اسی مدت میں تقریباً 1.47 لاکھ صارفین اور بی ایس این ایل نے تقریباً 17,000 سبسکرائبرز گنوائے۔ جبکہ بھارتی ایئرٹیل نے 1.29 لاکھ صارفین جوڑے۔ 2 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ کنزیومرز کے دم پر مغربی اترپردیش سرکل میں جیو کی بادشاہت قائم ہے۔ اپنے لانچ کے صرف ساڑھے پانچ سال کے اندر ہی اس نے یہ مقام حاصل کرلیا ہے۔ ٹرائی کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ نومبر 2021 میں ووڈا فون۔آئیڈیا 1.91 کروڑ کنزیومبر بیس کے ساتھ دوسرے اور 1.8 کروڑ کنزیومرز کے ساتھ بھارتی ایئرٹیل تیسرے نمبر پر بنی ہوئی ہے۔ بی ایس این ایل مسلسل سبسکرائبر گنوا رہی ہے، وہ 56 لاکھ کے قریب سبسکرائبرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ مغربی اترپردیش سرکل میں صارفین کی کل تعداد 6.49 کروڑ ہے۔ جیو صرف 4G نیٹ ورک پر کام کرتا ہے۔ ماہرین جیو کے وسیع اور مضبوط نیٹ ورک کو اس کی ترقی کی بڑی وجہ قرار دیتے ہیں۔ جیو کی رفتار بھی دوسرے آپریٹرز سے بہت زیادہ ہے۔ 4G ڈاؤن لوڈ کی رفتار کے حوالے سے ٹرائی کے حال ہی میں جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق، جیو کی اوسط رفتار 22.0 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی ہے۔ گوگل اور جیو کے ذریعہ مشترکہ طور سے ڈیزائن کیا گیا۔ جیو فون نیکسٹ بھی اتراکھنڈ اور مغربی اترپردیش میں جیو کی پکڑ کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔ وجہ ہے اس کی کفایتی قیمت صرف 1999 روپے کی ڈاون پیمنٹ کر گراہک اسے خرید سکتا ہے باقی آسان اقساط میں چکا سکتا ہے۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔