உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جیو نے اکتوبر میں 17.6 لاکھ نئے صارفین جوڑے ، ایئرٹیل اور ووڈافون آئیڈیا کو نقصان

    جیو نے اکتوبر میں 17.6 لاکھ نئے صارفین جوڑے ، ایئرٹیل اور ووڈافون آئیڈیا کو نقصان

    جیو نے اکتوبر میں 17.6 لاکھ نئے صارفین جوڑے ، ایئرٹیل اور ووڈافون آئیڈیا کو نقصان

    ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو کے موبائل گراہکوں کی تعداد میں اکتوبر میں 17.6 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے ۔ وہیں بھارتی ایئرٹیل اور ووڈا فون آئیڈیا کے صارفین میں 14.5 لاکھ کی مشترکہ کمی آئی ہے۔

    • Share this:
       نئی دہلی : ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو کے موبائل گراہکوں کی تعداد میں اکتوبر میں 17.6 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے ۔  وہیں بھارتی ایئرٹیل اور ووڈا فون آئیڈیا کے صارفین میں 14.5 لاکھ کی مشترکہ کمی آئی ہے۔ سوموار کو ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں  بھارتی ایئر ٹیل کے صارفین کی تعداد میں 4.89 لاکھ کی کمی ہوئی ہے ، جب کہ ووڈا فون آئیڈیا کی تعداد میں 9.64 لاکھ کی کمی واقع ہوئی ہے ۔

      ٹرائی کے مطابق اکتوبر میں ریلائنس جیو کے موبائل فون صارفین کی تعداد 17.61 لاکھ بڑھ کر 42.65 ملین ہو گئی ۔ اس سے پہلے ستمبر کے مہینے میں کمپنی کے 1.90 لاکھ صارفین کو چھوڑ دیا گیا تھا ۔ ٹرائی کے ماہانہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی دوسری سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی بھارتی ایئر ٹیل کے صارفین کی تعداد زیرِ جائزہ مہینے میں 4.89 لاکھ کم ہو کر 35.39 کروڑ رہ گئی ۔ ایئرٹیل نے ستمبر میں 2.74 لاکھ نئے صارفین کو شامل کیا ۔

      اکتوبر کے مہینے میں ووڈافون آئیڈیا کے صارفین کی تعداد 9.64 لاکھ کم ہو کر 26.90 ملین رہ گئی ۔ ستمبر کے مہینے میں کمپنی نے 10.77 لاکھ صارفین  گنوائے تھے۔ اکتوبر 2021 میں ملک میں ٹیلی فون صارفین کی تعداد 0.04 فیصد بڑھ کر 118.96 کروڑ رہی ۔

      اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد بڑھ کر 79.8 کروڑ ہو گئی ۔

      ( DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.)

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: