ہوم » نیوز » معیشت

جیو میں 1.34 فیصد حصہ داری خریدے گا جنرل اٹلانٹک ، 6600 کروڑ روپے کی ہوئی ڈیل

جنرل اٹلانٹک کے ساتھ اس ڈیل پر ریلائنس انڈسٹیز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ میں جنرل اٹلانٹک کا استقبال کرتے ہوئے پرجوش ہوں ۔ عالمی سرمایہ کار کے طور پر ہمارے لئے ایک اہم پارٹنر ہے ۔

  • Share this:
جیو میں 1.34 فیصد حصہ داری خریدے گا جنرل اٹلانٹک ، 6600 کروڑ روپے کی ہوئی ڈیل
جنرل اٹلانٹک کے ساتھ اس ڈیل پر ریلائنس انڈسٹیز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ میں جنرل اٹلانٹک کا استقبال کرتے ہوئے پرجوش ہوں ۔ عالمی سرمایہ کار کے طور پر ہمارے لئے ایک اہم پارٹنر ہے ۔

ریلائنس جیو پلیٹ فارم میں 1.34  فیصد حصہ داری کیلئے نیویارک کے پرائیویٹ اکیویٹی فنڈ جنرل اٹلانٹک 6,598.38 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا ۔ کسی بھی ایشیائی کمپنی میں جنرل اٹلانٹک (General Atlantic-Jio Deal) کی طرف سے یہ سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے ۔ اس کے ساتھ ہی تقریبا ایک مہینہ میں ریلائنس جیو میں غیر ملکی کمپنیوں کے ذریعہ یہ چوتھی سرمایہ کاری ہے ۔ قبل ازیں فیس بک ، سلور لیٹ پارٹنرس اور ویستا اکیویٹی پارٹنرس نے جیو میں سرمایہ کاری کی ہے ۔


جنرل اٹلانٹک کے ساتھ اس ڈیل پر ریلائنس انڈسٹیز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ میں جنرل اٹلانٹک کا استقبال کرتے ہوئے پرجوش ہوں ۔ عالمی سرمایہ کار کے طور پر ہمارے لئے ایک اہم پارٹنر ہے ۔ میں جنرل اٹلانٹک کو کئی دہائیوں سے جانتا ہوں اور ہندوستان میں ترقی کے امکانات کو لے کر ان کے اعتماد کی سراہنا کرتا ہوں ۔ ریلائنس کی طرح ہی جنرل اٹلانٹک بھی ہندوستان کو ڈیجیٹل سوسائٹی کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے ۔ یہ 1.3 ارب لوگوں کی زندگی کو ڈیجیٹل کے طور پر بدلنے کی خواہش ہے ۔


معیشت کو رفتار دینے میں ملے گی مدد


جنرل اٹلانٹک کے چیف ایگزیکٹیو افسر بل فورڈ نے کہا کہ ورلڈ ٹیکنالوجی لیڈرس کیلئے طویل مدتی بروکر کے طور پر ہم ریلائنس جیو میں سرمایہ کاری کو لے کر پرجوش ہیں ۔ ہم مکیش امبانی کی طرح ہی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے امکانات میں یقین رکھتے ہیں اور مانتے ہیں کہ اس سے ہندوستان کی معیشت کو رفتار ملے گی ۔ ہندوستان میں ڈیجیٹل انقلاب لانے کیلئے جیو سب سے آگے ہے ۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ اس سرمایہ کاری کے بعد ایک مرتبہ پھر یہ ثابت ہوتا ہے کہ جیو نیکسٹ جنریشن سافٹ ویئر پروڈکٹ اور پلیٹ فارم کمپنی کے طور پر ابھرے گی ۔ یہ جیو کی ٹیکنالوجی کی صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے ۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ بحران کے درمیان بھی یہ بزنس ماڈل کی صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے ۔

ہندوستانی بازار میں تکنیک کا نیا دور

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ جیو میں یہ سرکاریہ اس بات پر زور دیتی ہے کہ کیسے عالمی سرمایہ کار ہندوستانی بازار میں اپنی سمجھ کو مزید گہرا کررہے ہیں ۔ کووڈ 19 کے بعد ہندوستان میں تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن دیکھنے کو ملے گا ۔ ہندوستانی بازار میں آرٹیفیشیل انٹلی جنس ، بلاک چین ، اے آر یا وی آر ، بگ ڈیٹا جیسی جدید تکنیکی صلاحیت کو تقویت ملے گی ۔

ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے۔
First published: May 17, 2020 08:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading