உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جیو- بی پی نے لانچ کیا پہلا موبلٹی اسٹیشن ، جانئے کیا ہے اس کی خصوصیت

    جیو- بی پی نے لانچ کیا پہلا موبلٹی اسٹیشن ، جانئے کیا ہے اس کی خصوصیت

    جیو- بی پی نے لانچ کیا پہلا موبلٹی اسٹیشن ، جانئے کیا ہے اس کی خصوصیت

    ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) اور بی پی کے فیول اینڈ موبلٹی جوائنٹ وینچرریلائنس موبلٹی لمیٹڈ ( آر بی ایم ایل ) نے آج مہاراشٹر میں ممبئی کے ناواڈے میں اپنا پہلا جیو بی پی برانڈڈ موبلٹی اسٹیشن لانچ کیا ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی : ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) اور بی پی کے فیول اینڈ موبلٹی جوائنٹ وینچرریلائنس موبلٹی لمیٹڈ ( آر بی ایم ایل ) نے آج مہاراشٹر میں ممبئی کے ناواڈے میں اپنا پہلا جیو بی پی برانڈڈ موبلٹی اسٹیشن لانچ کیا ۔ کمپنی نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ جیو - بی پی عالمی معیار کے موبلٹی اسٹیشنوں کا ایک نیٹ ورک لا رہا ہے جو صارفین کو ایندھن کے متعدد متبادل فراہم کرے گا۔ جیو - بی پی برانڈ ایک بے مثال اور منفرد کسٹمر تجربہ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ ہندوستان کے موبلٹی سالویشن کی شکل بدل دے گا۔ 1400 سے زیادہ فیول اسٹیشنوں کے موجودہ نیٹ ورک کو جیو-بی پی کے نام سے ری برانڈ کیا جائے گا۔

      انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں فیول اور موبلٹی کا بازار تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس کے اگلے 20 برسوں میں دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھنے والی ایندھن مارکیٹوں میں سے ایک ہونے کی امید ہے ۔ جیو-بی پی موبلٹی اسٹیشن اس بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کئے گئے ہیں۔ یہ اسٹیشن صارفین کو متعدد سروسز پیش کریں گے ، جس میں ایندھن، ای وی چارجنگ، ریفریشمنٹ اور کھانا شامل ہے ۔ مستقبل میں کم کاربن کا اخراج والے سالویشن پیش کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

      یہ جوائنٹ وینچر فیول اور موبلٹی مارکیٹ میں لیڈر بننے کی خواہش رکھتا ۔ جیو اور ریلائنس ریٹیل کے لاکھوں صارفین کے ساتھ معیاری ایندھن، لبریکینٹس، ریٹیل اور ایڈوانس لوکاربن موبلٹی سالویشن میں بی پی کے وسیع عالمی تجربے کا فائدہ بھی اسے ملے گا ۔

      ملک بھر میں جیو-بی پی موبیلٹی اسٹیشن باقاعدہ ایندھن کی بغیر کسی اضافی لاگت کے ایڈیٹوائزڈ فیول کی پیشکش کریں گے۔ ایندھن میں بین الاقوامی معیار کی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ یہ انجن کو صاف رکھنے میں مدد کرے گی اور انجن کے اہم حصوں پر حفاظتی تہہ بنا دے گی ۔

      جیو-بی پی اپنے موبلٹی اسٹیشنوں اور دیگر اسٹائنڈ ایلون لوکیشنز (موبیلیٹی پوائنٹس) پرای وی چارجنگ اسٹیشنوں اور بیٹری بدلنے والے اسٹیشنوں کا ایک نیٹ ورک بھی قائم کرے گی ۔ جوائنٹ وینچر کا ہدف ہندوستان میں ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر کا اہم کھلاڑی بننا ہے۔
      DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.)
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: