உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    JIO ۔ بی پی دیں گے زومیٹو کے الیکٹرک ڈیلیوری وہیکلوں کو موبیلیٹی سروس

    JIO ۔ بی پی دیں گے زومیٹو کے الیکٹرک ڈیلیوری وہیکلوں کو موبیلیٹی سروس

    JIO ۔ بی پی دیں گے زومیٹو کے الیکٹرک ڈیلیوری وہیکلوں کو موبیلیٹی سروس

    جیو ۔ بی پی اور زومیٹو کے درمیان بدھ کو ہوئے ایک معاہدے کے تحت، زومیٹو کے الیکٹرک وہیکلوں کے لیے نقل و حرکت کی خدمات فراہم کرے گا۔

    • Share this:
      نئی دہلی : جیو ۔ بی پی اور زومیٹو کے درمیان بدھ کو ہوئے ایک معاہدے کے تحت،  زومیٹو کے الیکٹرک وہیکلوں کے لیے نقل و حرکت کی خدمات فراہم کرے گا۔  ساتھ ہی جیو۔ بی پی پلس' برانڈیڈ بیٹری سویپنگ اسٹیشنوں کا فائدہ بھی زومیٹو کے الیکٹرک  وہیکلز اٹھا پائیں گے۔ دراصل زومیٹو نے 2030 تک 100 فیصد الیکٹرک ڈیلیوری گاڑیوں کا ہدف مقرر کیا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: JIO-BP اور اومیکس ساتھ مل کر قائم کریں گے چارجنگ انفراسٹرکچر


      ریلائنس اوربی پی کی طاقتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیو۔ بی پی ایک ایسا ایکو سسٹم بنا رہا ہے، جس سے ای وی ویلیو چین میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ پہنچے گا۔ پچھلے سال جیو۔ بی پی نے ہندوستان میں دو سب سے بڑے  ای وی چارجنگ ہبس کا آغاز کیا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: الیکٹرک وہیکلوں کے’حل‘ کیلئے ایم جی موٹر، کیسٹرول نے جیو۔ بی پی سے ملایا ہاتھ


      کمپنی کا برقی نقل و حرکت کا کاروبار، ہندوستانی صارفین کو چارجنگ کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرتا ہے، جو جیو۔ بی پی پلس برانڈ کے تحت کام کرتا ہے۔ صارفین جیو ۔ بی پی  پلس موبائل ایپ پر قریبی چارجنگ اسٹیشن آسانی سے تلاش کر سکتے ہیں۔

      اعلی کارکردگی والی بیٹریاں، گاڑیوں کی بہتر آن روڈ رینج اور صرف چند منٹوں میں بیٹری بدلنے کی سہولت ای وی کو دو اور تین پہیوں کے لیے ایک بہترین آپشن بناتی ہے۔ خاص طور پر ڈیلیوری سیگمینٹ کو اس کا  فائدہ مل رہا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: